پوسٹ تلاش کریں

رسول اللہۖ نے مسجد کی نماز باجماعت ، حج، جہاد ، سفر، تعلیم وتعلم اور تجارت میں خواتین کو شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا

رسول اللہۖ نے مسجد کی نماز باجماعت ، حج، جہاد ، سفر، تعلیم وتعلم اور تجارت میں خواتین کو شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا اخبار: نوشتہ دیوار

خواتین آٹھ (8) آزادی مارچ

تحریر: سید عتیق الرحمن گیلانی

خواتین دنیا بھر میں حقوق کیلئے خاص طور پر جبری جنسی تشدد کے خلاف ہرسال آٹھ (8)مارچ کو جلسے ،جلوس اور ریلیاں نکالتی ہیں اورکچھ سالوں سے پاکستان میں بھی یہ رسم شروع ہوگئی ہے۔
آزاد منش ،سیکولر اور مارکسیزم کی پیروکارخواتین کے مقابلے میں جماعت اسلامی نے حیاء مارچ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اگرجماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام، جمعیت علماء پاکستان اوردیگر مذہبی جماعتیں تصادم کی فضاء پیدا کرنے کے بجائے قرآن وسنت میں موجود خواتین کے حقوق سے آگاہی شروع کردیں اور اس پر عمل درآمد کیلئے معقول اور مؤثر آواز اُٹھائیں تو پھر مذہبی خواتین ہمیشہ کیلئے مذہبی جماعتوں کے حق میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیںلیکن اگر ان کو مذہب میں موجود حقوق بھی نہیں دئیے گئے۔ حلالہ کی لعنت اور طلاق کے غلط مسائل سے بھی چھٹکارا دلانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا تو پھر حیاء مارچ کا وہی حال ہوگا جو پختون تحفظ موومنٹ کے مقابلے میں نام نہاد پاکستان تحفظ موومنٹ کا ہوا تھا۔ صوابی میں استعمال ہونے والا طبقہ کھلے عام سوشل میڈیا پر استعمال ہونے کی معافیاں مانگ رہا تھا۔ پھر حیاء مارچ والی بھی انہی آزاد منش کا حصہ ہوںگی ۔ جس طرح مولانا کوثر نیازی نے امیرجماعت اسلامی لاہور کا عہدہ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
ہم اپنے ادارے کی طرف سے خواتین کی عزم وہمت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور قرآن وسنت کے حوالے سے ان کے حقوق کی بحالی میں اپنا کردار بھی ادا کررہے ہیں۔ انسانوں کی تہذیب وتمدن میں فرق ہوسکتا ہے لیکن بنیادی حقوق میں کوئی فرق نہیں ہے۔ رسول اللہۖ نے مسجد کی نماز باجماعت ، حج، جہاد ، سفر، تعلیم وتعلم اور تجارت میں خواتین کو شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا۔ حضرت عائشہ سے حضرت زینب تک مقتول خلیفہ ثالث اور کربلا کے مقتولین کیلئے جس ہمت کا مظاہرہ کیا تھا وہ مردوں کے حصے میں بھی نہیں آسکا تھا۔
فرعون کی بیوی حضرت آسیہ، حضرت مریم ،حضرت حاجرہ ، حضرت سارا اور حضرت حواء سے لیکر قیامت تک آنیوالی تمام خواتین تمام مردوں کی مائیں ہیں جنکے قدموں کے نیچے جنت ہے اسلئے کہ بچوں کیلئے باپ سے زیادہ ان کی قربانی ہوتی ہے۔

NAWISHTA E DIWAR March Special Edition 2021
Chief Editor: Syed Atiq Ur Rehman Gilani
www.zarbehaq.com www.zarbehaq.tv
#zarbehaq #nawishta_e_diwar #ittehad_e_ummat

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

نماز تراویح پرمفتی منیر شاکر، مولانا ادریس اور علماء کے درمیان اختلاف حقائق کے تناظرمیں
پاکستان میں علماء دیوبند اور مفتی منیر شاکر کے درمیان متنازعہ معاملات کا بہترین حل کیا ہے؟
عورت مارچ کیلئے ایک تجویز