پوسٹ تلاش کریں

مریم نواز شریف اور نیب کا کیس کیاہے؟

مریم نواز شریف اور نیب کا کیس کیاہے؟ اخبار: نوشتہ دیوار

تحریر: سید عتیق الرحمن گیلانی
نوازشریف نے اپنے دورِ حکومت میں سیاسی ٹرک استعمال کرتے ہوئے جو رائیونڈ کی زمینیں سستی کرکے مریم نواز کے نام پر لیں تھیں تو اب بدمعاشوں کو اکٹھا کرکے نیب کے دفتر میں سرکاری افسران کو ہراساں کیا گیا ہے۔ جس ملک میں جج بک جاتے ہوں۔ کسی کے خلاف کیس کی سماعت ہورہی ہو اور وہی جج عمرے ساتھ کرتا پھرے۔ کھانوں کی نشست میں رہائش گاہوں پر اسکے حق میں ویڈیو بنائے۔ پھر کسی اور سے خیر کی توقع کیا کی جاسکتی ہے؟۔
پاکستان زرعی ملک ہے ۔یہاں خوراک سب سے زیادہ سستی ہوسکتی ہے۔ جس طرح عرب میں تیل سستا ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے کہ جسکا آئین اسلامی و جمہوری ہے۔ جب قرآن میں سود کی آیت نازل ہوئی تو رسول اللہۖ نے زمین کو مزارعت پر دینے کو سود قرار دیتے ہوئے منع فرمایا۔ کئی احادیث ہیں جہاں زمین کو مفت دینے یا اپنے پاس رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جب پاکستان میں محنت کشوں کو مفت زمینیں دی جائیںگی تو محنت کش طبقہ عروج وترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔
جس کھیت سے دہقان کو میسر نہ ہو روزی اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلادو
علامہ اقبال نے اسلئے یہ نظم ” فرشتوں کے گیت” کے نام پر لکھی تھی کہ دنیا کی تاریخ میں کمیونزم ایک بڑا انقلاب برپا کرنے جارہا تھا۔ مولانا محمد علی جوہر اور اسکے بھائی کا اخبار بھی ” کامریڈ” کے نام سے نکلتا تھا۔ جنہوں نے خلافت کی بحالی کیلئے بڑی تحریک چلائی تھی۔” اماں بولی ۔جان بیٹا خلافت پر دے دینا” انہی کی ماں تھی۔
مولانا ظفر علی خان کا اخبار ” زمیندار” اور مولانا حسرت موہانی بھی مسلمان کمیونسٹ تھے۔ کانگریس کے منشور میں یہ بات شامل تھی کہ ” انگریز کی دی ہوئی جاگیر آزادی کے بعد بحقِ سرکار ضبط ہوگی ، اسلئے کہ انگریز کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ہندوستان کی زمین اپنے وفاداروں اور اپنی قوم کے غداروں میں تقسیم کرے”۔ پاکستان کے خانوں، نوابوں اور جاگیرداروں نے اسلام کی خاطر نہیں اپنی جائیداد کے تحفظ کیلئے تقسیم ہند اور پاکستان کا ایجنڈہ قبول کیا تھا۔جب پاکستان پر مختلف مافیاز نے قبضہ کرنا شروع کیا تو لینڈمافیا اور سیاستدان ایک نئی شکل میں میدان کے اندر اترے۔
ڈاکٹر اسرار احمد کوئی عالم دین یاپی ایچ ڈی ڈاکٹر نہیں تھے بلکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھے۔ ان کا خلوص، زبان کی فصاحت اور ایمان کا جذبہ اپنی جگہ پر لیکن انہوں نے کہا کہ حضرت امام ابوحنیفہ اور امام مالک کی رائے تھی کہ مزارعت جائز نہیں ۔ یہ بات قطعی طور پر غلط ہے ،جب بات رائے کی آتی ہے تو پھر سود کی لعنت کو بھی رائے سے جواز مل جاتا ہے۔جو اللہ اور اسکے رسول ۖ کیساتھ اعلان جنگ ہے۔
جس دن پاکستان میں اتنی تھوڑی سی قربانی دیدی کہ جاگیرداروں کو مجبور کیا کہ اپنی زمینیں خود کاشت کرو یا مزارعین کو مفت میں دو تو روس کا راستہ دنیا نے آخر روک لیا مگر پوری دنیا میں اسلامی انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا۔ جب کوئی کاشتکار اس قابل بن سکے گا کہ وہ اپنا سہل کاروبار کرسکے تو اپنے بچوں کو کاشتکاری کی مصیبت میں ڈالے گا۔ یہ اللہ کی زمین مخلوقِ خدا کیلئے غریب سے امیر بننے کا بہت بڑا ذریعہ بن جائیگی۔ حسن نواز، حسین نواز اپنی زمینیں خود کاشت کرینگے تو صحت بھی اچھی بن جائے گی۔کاشکاروں کی جگہ بلاول بھٹو ، بختا ور اور آصفہ کھیتی باڑی کرتے تو غریبوں کے دکھ درد کا پتہ چل جاتا۔ پاکستان خوراک کی ایکسپورٹ سے امیر بن جاتا۔

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

مولانا فضل الرحمن کو حقائق کے مفید مشورے
حکومت وریاستIMFسے قرضہ لینے کے بجائے بیرون ملک لوٹ ماراثاثہ جات کو بیچے
ملک کا سیاسی استحکام معاشی استحکام سے وابستہ ہے لیکن سیاسی پھنے خان نہیں سمجھ سکتے ہیں؟