عتیق گیلانی کی طلاق پر تحقیق صحیح اور سب علماء متفق ہیں. قاری عبد المنان انور امیرجمعیت علماء اسلام س

702
0

atiq-gilani-talaq-research-tehqeeq-qari-abdul-mannan-anwar-ameer-naqshbandi-jmiyat-ulma-e-islam

کراچی (نادرشاہ+ جاویدصدیقی) مولاناقاری عبدالمنان انورنقشبندی مرکزی نائب امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان ، امیر جمعیت علماء اسلام (س) سندھ، نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہمارایہ کہناہے کہ تمام مسلمان اس ملک کے وفاداربنیں کیونکہ اپنے ملک کی قدر جب آتی ہے جب دوسرے ملک جاکردیکھ لیتاہے۔ اس ملک میں لوگوں کی اکثریت کھانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن الا ماشاء اللہ اچھے لوگ بھی ہیں جس کی وجہ سے یہ ملک چل رہاہے۔ صرف نماز پڑھ کرکہتے ہیں کہ پکے مسلمان ہیں۔ سید عتیق الرحمن گیلانی کی طلاق کے موضوع پرتحقیق کے بارے میں کہاکہ وہ بالکل صحیح ہے ، اس سے سب علماء متفق ہیں اور کہا کہ ہمارے علماء کو دشمنوں نے تقسیم کیا ہو ا ہے ۔ اس ملک کا چودھری، وڈیرہ اور خان نہیں چاہتا کہ علماء متفق ہوجائیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگرسب متفق ہوجائیں گے توہمیں ووٹ کون دیگا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو انشاء اللہ عالمی اسلامی انقلاب کیلئے منتخب کریگا کیونکہ اسلامی ممالک میں پاکستان سب سے بڑاملک ہے۔ گیلانی صاحب کے حوالہ سے کہاکہ ہم ان کوکیامشورہ دیں وہ خود ایک رہبرہیں وہ جوکچھ کررہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔