پوسٹ تلاش کریں

امریکہ اور نیٹو کو موقع دینے کے بجائے جنرل باجوہ کردار ادا کرے، اجمل ملک

امریکہ اور نیٹو کو موقع دینے کے بجائے جنرل باجوہ کردار ادا کرے، اجمل ملک اخبار: نوشتہ دیوار

barma-muslim-zulam-lieutenant-commander-imran-awan-steel-town-karachi-gulshan-e-hadeed

ایڈیٹرنوشتہ دیوار اجمل ملک نے کہاکہ: 14اگست پر آرمی چیف جنرل باجوہ کا اعلانیہ سرحد پر جھنڈا لہرانا بڑی جرأت ہے جسکا اظہار لیفٹیننٹ رکمانڈر عمران اعوان نے بھی اسٹیل ٹاؤن گلشن حدیدکی تقریب میں کردیا۔ امریکہ نے کہا کہ’’ پاکستانی ماں کو بھی بیچتے ہیں‘‘۔ جنرل باجوہ نے امریکی سفیر سے کہا : امداد نہیں احترام چاہیے ۔تو 70سالہ تاریخ کوبدلا، گالی کا جواب تک نہ دیا گیا۔یہودیوں پر برما میں یہ انسانیت سوزظلم ہوتا توبھی عالم اسلام اقدام اٹھاتا ۔ جنرل باجوہ محمد بن قاسم بن کر برماکے غریب، بے بس اور بے توقیر مسلمانوں کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھائیں، عالم اسلام اور دنیا بھر کے اچھے انسانوں کی بھی ہمدردیاں ساتھ ہونگی،کربھلا ہو بھلا۔ سعودیہ، امارات، ایران قطر افغانستان تمام اسلامی دنیا اور چین وروس کو متحرک کریں، بنگلہ دیشی کیمپ میں ایدھی، چھیپا، سیلانی، عالمگیر وغیرہ مدد فراہم کریں ۔ پاکستان میں مقیم برمیوں کو شہریت دیں، غرباء سے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کی رقم بٹورنے والوں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دیں۔ نوازشریف کی اولاد ودیگر افراد غیرملکی شہری بنے تو عرصہ سے برمیوں کو شہریت نہ دینا نظریۂ پاکستان ہے؟، برما میں قیامِ امن کا آغاز منافقانہ کھیل اور بدامنی کے خاتمے کا ذریعہ ہوگا۔ انشاء اللہ
وزیرخارجہ سمجھتاہے کہ نوازشریف کو لینے طیارہ پاکستان کی اجازت سے آیا تھا، برمیوں کی اجازت ملے تو پاکستان طیارہ بھیجنے کو تیار ہے۔ شاہ زیب کے پروگرام میں وزیر خارجہ کی تضاد بیانی سے پاکستان کا بیڑہ غرق ہوگا۔

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

مولانا فضل الرحمن کو حقائق کے مفید مشورے
حکومت وریاستIMFسے قرضہ لینے کے بجائے بیرون ملک لوٹ ماراثاثہ جات کو بیچے
ملک کا سیاسی استحکام معاشی استحکام سے وابستہ ہے لیکن سیاسی پھنے خان نہیں سمجھ سکتے ہیں؟