میرے قرضداروں کا قرضہ 3کروڑ 81لاکھ روپے ہے ،میں اپنے سارے قرضداروں کو آج اسی وقت سے قرضے سے معافی دے رہا ہوں

بھارت (سوشل میڈیا پر ویڈیو) السلام علیکم ! مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں اپنے سارے قرضداروں کو جو قصبہ تیواڑ، سرودھئی، سپنا، مُلا واڑ، کاکٹی واڑ، فیسپاک، سنجے نگر، تاڑ فڑیا، اسٹیشن روڈ، بروچ، گڈال، صورت، بڑودا، احمد آباد، میرے سارے قرضدار کا قرضہ ٹوٹل ہوتا ہے 3 کروڑ 81 لاکھ روپے۔ سارے قرضداروں کو آج اسی وقت سے قرضے کی معافی دے رہا ہوں۔یہ بات میرے دل میں بہت بڑی لگی ہوئی کچھ دن پہلے میں نماز کیلئے مسجد میں گیا۔ نماز میں پہلی صف میں میرے ساتھ ایک بندہ کھڑا تھا۔ مجھ سے 1لاکھ روپے کا قرض حسنہ لیا تھا۔ وہ شرم کے مارے مجھے دیکھ کر پہلی صف سے نکل کر باہر گیا۔ میرا دل ابھی تک اس چیز کو لیکر روتا ہے۔ میں ہوش و حواس میں سارے قرضداروں کو معافی دیتا ہوں۔ انکے حق میں دعا کرتا ہوں کبھی انکے اوپر ایسی حالت نہ آئے کہ کسی سے قرضہ لیں۔ اللہ مجھ گنہگار کی بھی مدد فرمائے۔ اور مجھے بھی صراط مستقیم پر زندگی جینے کی توفیق عطا فرمائے۔ میں بھی گنہگار ہوں۔ اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔ اللہ اپنے فضل مجھ گنہگار کو معاف فرمائے اور سچا عاشق رسول بنادے۔ صحیح مسلمان ہوکر جینے والا بنادے۔ اسلام پر زندہ اور ایمان پر موت دے۔ مسلمان بن کر مرنے والا بنادے ۔ اللہ حافظ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں