پوسٹ تلاش کریں

خاتون نے مُولی سے مولوی کو کس طرح شرعی مسئلہ سمجھادیا

خاتون نے مُولی سے مولوی کو کس طرح شرعی مسئلہ سمجھادیا اخبار: نوشتہ دیوار

اسلام کے نظام کو پوری دنیا خوشی سے قبول کرکے طرزِ نبوت کی خلافت قائم کرنے میں ہماراساتھ دیگی
علماء ومفتیان کو مفاد پرستی چھوڑ کر سچائی کا کلمہ پڑھنا ہوگا۔ غیر فطری خود ساختہ مسائل کو اعلانیہ چھوڑنا ہوگا
ہمیں درشت زباں کا شوق نہیں بلکہ علماء ومفتیان گونگے شیطان بن کر بہت سخت لہجے پر مجبور کررہے ہیں

سورۂ مجادلہ میں ہے کہ ایک خاتون نے نبیﷺ سے اپنے شوہر کے حوالہ سے جھگڑا کیا،وہ کہہ رہی تھی کہ مجھے اپنے شوہر نے ماں کی پیٹھ سے تشبیہ دی ہے، مجھے حرام نہیں ہونا چاہیے۔ نبیﷺ مروجہ مذہبی قول کے مطابق فتویٰ دے رہے تھے کہ آپ اپنے شوہر پر حرام ہوچکی ہیں۔ اللہ تعالیٰ دونوں کا مکالمہ سن رہا تھا اور فیصلہ خاتون کے حق میں دیا ، فرمایا کہ ظہار کرنے سے بیوی ماں نہیں بنتی بلکہ ماں وہ ہے جسکے پیٹ سے پیدا ہوئے ہیں۔ یہ منکر اور جھوٹا قول ہے۔ (قرآن و احادیث کا خلاصہ)۔ اس خاتون کا نام حضرت خولہ بنت ثعلبہؓ تھا، حضرت عمرؓ اس وحی کی وجہ سے ان کا بے حد احترام کرتے تھے۔ اسلام کا یہ انوکھا قانون احترام انسانیت کا درس دیتاہے۔ علماء ومفتیان کا فرض بنتاہے کہ اپنے ماحول اور اجتہاد سے طلاق کے مسئلہ پر کسی کو بھی اختلاف سے محروم کرنے کا تصور چھوڑ دیں ، ورنہ وہ نبیﷺ کے جانشین نہیں بلکہ شیطان کے آلۂ کار بن جائیں گے۔یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ نبیﷺ سے حضرت عمرؓ نے حدیث قرطاسؓ کے مسئلہ پر اختلاف کیا تھا لیکن اس اختلاف پر بھی نبیﷺ نے گستاخی اور واجب القتل کا فتویٰ جاری نہیں کیا، جبکہ ہماری عدالتوں کے جج اور علماء ومفتیان قرآن وسنت سے بالکل غافل ہیں اور اسی لئے اپنے سے اختلاف اور نافرمانی پر بھی گستاخی اور قتل کا فتویٰ لگادیتے ہیں۔
حضرت عمرؓ نے اپنے دورِ خلافت میں ریاستی حکم جاری فرمایا کہ ’’ عورت کوحق مہر زیادہ لینے کا حق نہیں ہوگا‘‘ ۔ تو ایک خاتونؓ نے اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تم کون ہوتے ہو، ہمارے حق مہر کا فیصلہ کرنے والے؟۔ جب اللہ نے ہمیں اپنی مرضی کے مطابق زیادہ اور کم کا اختیار دیا ہے تو آپ کو ہمارے حق میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ حضرت عمرؓ نے اس خاتون کی بات سن کر اپنا حکم واپس لیا اور کھلم کھلا اظہار کردیا کہ اس خاتون کی بات درست ہے اور عمر نے غلطی کی تھی ، اخطاء عمر واصابت المرأۃ
اسلام سے زیادہ روشن خیال دین کی مثال دنیا کے کسی مذہب میں نہیں، فقہی مسالک اور فرقہ وارانہ اقسام وانواع کے اختلافات مسلمانوں کے درمیان موجود ہیں، ان اختلافی مسائل کی تہہ تک پہنچنے کیلئے مدارس میں بھرپور طریقے سے دلائل کی تعلیم دی جاتی ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ مدارس کے دارالافتاء میں بیٹھے مفتی صاحبان بھی خود کو بااختیار نہیں بلکہ اپنے اداروں کا قیدی بتاتے ہیں۔ درسِ نظامی کے نصاب اور طلاق کے مسئلہ پر ایک زبردست ہیجان پیدا ہواہے اور کئی سال پہلے میں نے مولانا فضل الرحمن کو بالمشافہ دعوت دی تھی لیکن وہ اعتراف کررہے تھے کہ ان کے پاس کوئی علمی قابلیت نہیں، آج ڈیرہ اسماعیل خان کے گلی کوچے میں تحریکِ انصاف کے امین اللہ گنڈاپور نے بہت زبردست فنڈز لگاکر کام کیا اور جب پرویزمشرف کے زمانہ میں پاکستان بھر میں بہت سڑکیں بن گئیں اور بہت کام ہوا تو یہ تماشہ بھی عوام نے دیکھا کہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی اور ماموں نے سڑکوں کے پیسے کھالئے تھے۔ پائی، اماخیل اور نندور ملازئی ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان کے وہ گاؤں ہیں جہاں بڑی تعداد میں علماء موجود ہیں۔ شہروں میں جمعہ کے دن مساجد کی تقریروں کا پتہ نہیں چلتا مگر گاؤں میں لاؤڈاسپیکر کی آواز وہاں صاف سمجھ میں آتی ہے جہاں ایک سے زیادہ جمعہ نہیں پڑھایا جاتاہے۔ ایک مولوی صاحب نے تقریر کرتے ہوئے مسئلہ بتادیا کہ ’’عورت بچہ جن رہی ہو، آدھا بچہ باہر آجائے تو بھی اس صورت میں فرض نماز پڑھنا ضروری ہے‘‘۔ ایک خاتون نے اس مولوی صاحب سے کہا کہ ’’ تمہارے اندر پیچھے سے ایک آدھی مولی ڈالی جائے تو پھر میں دیکھتی ہوں کہ تم کس طرح نماز میں رکوع وسجدہ کرتے ہو؟‘‘مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ خاتون کی بات سے اس مسئلہ سے رجوع ہوجائیگا یا نہیں؟۔ علامہ شاہ تراب الحق قادریؒ نے بھی جمعہ میں مسئلہ بتایا کہ ’’ لیٹرین کرتے ہوئے مقعد سے جو پھول نکلتاہے ، اگر اس کو دھونے کے بعد سکھایا نہ جائے اور وہ اندر داخل ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جائیگا‘‘۔ علماء کرام ٹی وی پربھی سمجھائیں جو مسائل مسجدوں میں بتاتے ہیں،فرقہ وارانہ غلاظت اور سیاست کو دینِ اسلام کا نام نہیں دیا جاسکتا ہے۔ حکمرانوں کے تھالی چٹ درباری ملاؤں نے ہمیشہ دین کا بیڑہ غرق کیا، امام ابوحنیفہؒ ودیگر ائمہ نے سختیاں برداشت کی ہیں۔

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

آج قرآن اورحدیث کی تطبیق سے تمام مکاتبِ فکرکے علماء کرام بفضل تعالیٰ متفق ہوسکتے ہیں!
رسول ۖ کی عظمت کا بڑ اعتراف
جامعہ بنوری ٹاؤن کے بانی کا بہت مثالی تقویٰ