Home اہم خبریں رانا ثناء اللہ اپنے ایمان اور نکاح کی تجدید کرے. حافظ حسین...

رانا ثناء اللہ اپنے ایمان اور نکاح کی تجدید کرے. حافظ حسین احمد

326
0

rana-sanaullah-apne-iman-or-nikah-ki-tajdeed-kare-Hafiz-hussain-ahmad

نوشتۂ دیوار کے منتظم اعلیٰ فیروز چھیپا نے کہاہے کہ حافظ حسین احمد نے رانا ثناء اللہ کے ایمان اور نکاح کی تجدید کا فتویٰ سیاست کیلئے دیاہے یا ایمان کا تقاضہ سمجھ کر دیا ؟۔اگر مولانا عبدالغفور حیدری کی جگہ حافظ حسین احمد کو جے یوآئی کا جنرل سیکرٹری اور سینٹ میں نائب چےئرمین بنایا جاتا توتب بھی وہ یہ فتویٰ دیتے کہ جے یو آئی کے اتحادی جماعت کا رہنما نکاح کی تجدید کرے؟ حافظ حمداللہ نے سینٹ کی نشست میں ختم نبوت کا ترمیمی بل پیش کرنے سے پہلے توجہ بھی دلائی تھی ، شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں بل منظور کرنے پر مولانا فضل الرحمن کو ختم نبوت کے مسئلہ پر للکارا تھا لیکن پھر بھی جمعیت علماء اسلام، انکے ارکان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا ،کیا شریعت کے مطابق تجدید نکاح کا فتویٰ جے یوآئی کے علماء پر بھی لگتاہے یا شریعت علماء کی منکوحہ ہے کہ جس طرح مرضی کریں ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا؟ بیرسٹر ظفراللہ نے حامد میر کے پروگرام میں کہا کہ سب نے باہوش وحواس متفقہ طور پر ترمیم کی تھی جس پر شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں اس کا کوئی علم نہیں تھا، سراج الحق نے بھی رانا ثناء اللہ کے متعلق شہبازشریف سے پوچھاکہ اسکو کب نکالوگے، یہ کیسی سازش تھی بتانا ہوگا؟