یہی وہ تحقیق ہے جس سے اجڑتے گھر بس رہے ہیں: فقیر شیر محمد جمعیت علماء پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان (نادر شاہ، جاوید صدیقی) سجادہ نشین دربار شریف کھدلانوالہ، سینئر نائب صدر جمعیت علماء پاکستان (KPK) ڈویژنل صدر ملی یکجہتی کونسل ڈیرہ اسماعیل خان فقیر شیر محمد نے ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ اس دور میں گیلانی صاحب بہت بڑا جہاد کررہے ہیں خاص طور پر طلاق و حلالے پر آپ نے جو تحقیق کی ہے اس سے ہزاروں خاندان برباد ہونے سے بچ رہے ہیں چند دن پہلے مجھ سے ایک صاحب نے پوچھا کہ طلاق کے حوالے سے ایک مسئلہ ہے وہ حل کردیں۔ میں نے ان کو کہا کہ اسلام دو ہیں ایک اللہ رسول والا اسلام ہے دوسرا مولوی والا اسلام ہے میں نے کہا کہ اگر آپ اللہ والے اسلام سے طلاق کا مسئلہ سمجھنا چاہتے ہیں تو آپ نوشتہ دیوار کا مطالعہ کریں آپ کو قرآن کریم کے مطابق مکمل تفصیل مل جائے گی کیونکہ یہی وہ تحقیق ہے جو قرآن کی بنیاد پر کی گئی ہے اسی سے اجڑتے گھر بس رہے ہیں۔
میں نے صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر صاحب سے کہا ہے کہ تنظیمی طور سے پاکستان بھر میں ہمارے ہر ڈسٹرکٹ کے دفاتر میں تمام لوگ نوشتہ دیوار پڑھا کریں کیونکہ گیلانی صاحب کا اتحاد امت والا کام وقت کی اشد ضرورت ہے۔ہم یہاں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہر سال محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے امن کانفرنس منعقد کرتے ہیں۔ ہماری گزارش ہے کہ گیلانی صاحب اس مرتبہ کانفرنس میں صدارت فرمائیں۔
آخر میں یہی عرض ہے کہ میں گیلانی صاحب کیلئے دعا گو ہوں، خادم ہوں۔ اللہ تعالیٰ گیلانی صاحب کی مدد فرمائے ملک میں قرآن کا نظام قائم ہو تاکہ مسلمانون کا حق انہیں دہلیز پر ملے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں