پوسٹ تلاش کریں

فیصل رضا عابدی سے ملاقات

فیصل رضا عابدی سے ملاقات اخبار: نوشتہ دیوار

کراچی( اجمل ملک چیف ایڈیٹر) پہلے ڈاکٹر احمد جمال کے ہمراہ سید فیصل رضاعابدی سے ملاقات ہوئی۔ پھر گیلانی صاحب کیساتھ ملاقات کی۔ کچھ اہم نکات سے زیادہ تفصیل کی گنجائش نہیں ہے، ہمارا مقصد غلط فہموں کو دور کرکے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ فیصل عابدی ایک دلیر مذہبی اور سیاسی کارکن ورہنما ہیں۔ اُمید ہے کہ درست مؤقف سمجھ میں آیا تو پیش بھی کرینگے۔ فیصل رضاعابدی نے یہ بتادیا کہ ناسا کی رپورٹ ہے۔’’ 2023ء میں پوری دنیا پر ایک مسلمان حاکم ہوگا۔ وہ امام مہدی ہی ہوسکتے ہیں‘‘۔ گیلانی صاحب نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ بہت جلد اس سے پہلے ہی یہ ہوجائیگا۔ مگر ہمیں کچھ حقائق کی طرف دیکھنا ہوگا۔ شیعہ سنی کی لڑائی اس بات پر ہوگی کہ تراویح بدعت یا ماتم بدعت ہے تو بات نہیں بنے گی،فیصل رضا عابدی نے کہاکہ یہ منافقت ہے کہ جو رسول کی آل پر درود نہیں بھیجتے۔ نماز میں ہم سلام کہتے ہیں اور نماز کے بعد اہلبیت کو علیہ السلام نہیں کہتے۔ رضی اللہ عنہ اور سلام میں یہ فرق ہے کہ جو پہلے کافر تھا، پھر مسلمان ہوا تو اس سے اللہ راضی ہوا، علیہ السلام اس کیلئے ہوتا ہے جس کو پہلے سے اللہ نے پاک قرار دیا ہو، آیت تطہیر جنکے بارے میں نازل ہوئی۔ جن کو مباہلہ میں بھی اہلبیت قرار دیا گیا۔ نبیﷺ نے فرمایا کہ حق علی کیساتھ ہے اور علی حق کیساتھ ہے، جس نے علیؓ سے جنگ کی اس نے مجھ سے جنگ کی۔ جس نے علیؓ سے جنگ کی وہ رضی اللہ عنہ کیسے رہا۔ اس پر لعنت بھجیں گے یا رضی اللہ عنہ کہیں گے؟۔ گیلانی صاحب نے بتایا کہ فرعون کی اولاد نہ تھی مگر قرآن میں آلِ فرعون سے مراد اسکے پیروکار ہیں۔ علیؓ سے لڑائی کے بارے میں تاریخی واقعات ہیں، احادیث پر اتفاق اور اختلاف ہے لیکن قرآن پر تو کوئی اختلاف نہیں۔ سورۂ مجادلہ میں عورت کا نبیﷺ سے جھگڑے کا ذکرہے جس میں اللہ نے وحی بھی عورت کے حق میں اتاری، بدری قیدیوں پر فدیہ لینے کی مشاورت ہوئی، علیؓ اور دیگر صحابہؓ کی اکثریت کا مشورہ یہ تھا کہ فدیہ لیا جائے۔ حضرت عمرؓ کا مشورہ تھا کہ فدیہ نہ لیں تو اللہ نے وحی اتاری کہ ’’ نبی کیلئے یہ مناسب نہ تھا کہ اسکے پاس قیدی ہوں یہانتک خوب خون زمین پر بہادیا جاتا‘‘۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شیعہ ایڈوکیٹ سے میں نے کہا کہ تمہارا یہ عقیدہ کہ اگر امام کہے کہ کل میں یہ کام کرونگا تو یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ خلاف ورزی کرے لیکن قرآن میں نبیﷺ کے بارے میں ہے کہ اصحاب کہف کی تعداد کے وعدے پر وحی بند ہوئی ۔ جس پر اس نے کہا کہ میری سوچ بدل گئی ہے مگر چند دن بعد ان کو شہید کردیا گیا۔
فیصل رضاعابدی نے سلام کا فلسفہ ٹھیک پیش نہیں کیا، نماز میں نبیﷺ پر سلام کے بعدہم خود پر اور صالحین بندوں پر سلام کی دعا کرتے ہیں۔سلام تو ایکدوسرے اور اہل قبور کو بھی کرتے رہتے ہیں۔ صحابہؓ کو رضی اللہ عنہ کی سند قرآن نے دی اور سلام تو عام لوگوں کے علاوہ جاہل کو بطورِ مذمت بھی پیش کیا جاتاہے۔ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہیگا تو بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے گا۔ اللہ توقیق عطاء کرے۔جامعہ اسلامیہ کلفٹن کے مہتمم مفتی محی الدین کے صاحبزدے مفتی طلحہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ طلاق کے مسئلہ پر امت پریشان ہے اگر سید عتیق الرحمن گیلانی کی ہمارے مدرسے کے علماء ومفتیان کی ٹیم سے ایک ملاقات ہوجائے تو بہتر ہوگا۔ گیلانی صاحب وہاں طے شدہ وقت کیمطابق ہمارے ساتھ گئے لیکن مفتی طلحہ صاحب کہیں جنازے پر گئے تھے ، انکے والد مفتی محی الدین سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور دیگر مسائل کیلئے دارالعلوم کراچی اور جامعہ بنوری ٹاؤن ہیں ، ہم ان مسائل پر بات نہیں کرتے، گیلانی صاحب نے نصاب پر فقہ حنفی کے مسلک کے حوالہ سے بات کرنے کا کہا لیکن انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میری ہے اور جب میں اس کی اجازت نہیں دیتا تو جامعہ اسلامیہ کے اساتذہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے ہیں۔
گوجرانوالہ میں ہم مفتی خالد حسن کے پاس گئے وہاں ہمیں بڑا حوصلہ ملاتھا، ہمارا پروگرام نصرت العلوم جانے کا بھی تھا مگراقبال صاحب نے دعا کرانے کی بات پرا حوال سے آگاہ کیا تو ہماری ہمت ٹوٹ گئی، ایک دوست کے کہنے پر آئی ایس آئی کے افسر خالد عمر سے ملاقات کی تھی اگلے دن پھر ملاقات کرنی تھی مگرپھرہم چلے گئے، اکابر علماء تعاون کریں تو خوشگوار ماحول پیدا ہو، اجمل ملک

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

مولانا فضل الرحمن کو حقائق کے مفید مشورے
حکومت وریاستIMFسے قرضہ لینے کے بجائے بیرون ملک لوٹ ماراثاثہ جات کو بیچے
ملک کا سیاسی استحکام معاشی استحکام سے وابستہ ہے لیکن سیاسی پھنے خان نہیں سمجھ سکتے ہیں؟