وزیرستان کا دل وادیٔ بدر کے جنگلات کوئلہ بناکر افغانستان سمگلنگ کرنے کا شرمناک کردار عمران خان کی حکومت میں بہت ہی بے شرمی و بے غیرتی کیساتھ جاری ہے۔

Plant for Pakistan, Waziristan, Politics, Forests

وزیرستان کا دل وادیٔ بدر کے جنگلات کوئلہ بناکر افغانستان سمگلنگ کرنے کا شرمناک کردار عمران خان کی حکومت میں بہت ہی بے شرمی و بے غیرتی کیساتھ جاری ہے۔

تحریر: سید عتیق الرحمن گیلانی

وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں نئے درخت لگانے کا جوجھوٹا دعویٰ کیا تھا وہ تو اپنی جگہ لیکن وزیرستان کی بہار سرسبز وشاداب درختوں کے جنگل بھی چوری کرکے کاٹ دئیے گئے۔ وزیرستان میں گیس کا کوئی تصور نہیں ہے مگر لوگوں نے جنگلات کی حفاظت پھر بھی کی ہے۔ وزیرستان کے دل وادیٔ بدر کے درخت کاٹ کاٹ کر کوئلہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جو افغانستان سمگل ہورہے ہیں۔ یہ کتنی شرمناک بات ہے؟۔ متعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی مگر نوٹس نہیں لیا ۔
صدر مملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی (ISI)، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اسکا فوری نوٹس لے اور وزیرستان کی آبادیوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے بعد کم ازکم جنگلات کو بچانے میں کردار ادا کریں۔ درخت اور جنگلات توکوئی گناہگار نہیں ہیں؟۔ سوشل میڈیا پر اس کی مکمل ویڈیو اور تفصیلات موجود ہیں۔ ریاست کا کام عوام کو سہولت فراہم کرنا ہوتا ہے، معاشرتی برائیوں اور ماحولیاتی آلودگیوں سے ان کو بچانا ہوتا ہے لیکن ہماری ریاست اپنی نااہلی اور مفادپرستی کی وجہ سے اُلٹا لٹکنے کو ہی اپنا حق اور فرض منصبی سمجھتی ہے۔ ایسے حکمرانوں پر بہت برا وقت جلد آسکتا ہے۔
پشاور کے میٹرو کوبرج کے ذریعے اٹھا کر یونیورسٹی روڈ پر رحم کیا جاسکتا تھا مگر پرویز خٹک اور عمران خان نے مہنگے ترین کاروباری مراکز کا بیڑہ غرق کردیا۔

جواب دیں

Back to top button