تبصرہ
جن لوگوں نے یہاں ہلڑ بازی کی اس کا فائدہ 19 دنوں سے مظاہرہ کرنے والی خواتین اور بچیوں کو ہوا ہے اور یہ طوفان بدتمیزی پنجاب کے عظیم کلچر کے بالکل منافی ہے اور اس کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ہراساں کرنا کم نہیں تھا اور مزید جتھہ اچھا نہیں تھا البتہ بلوچ بہنوں کو اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سب کی آواز تھی اور آج اس کیلئے آواز اٹھائی جاریی ہے تو کب یہ سلسلہ جاری رہے گا؟ ریاست کیلئے اپنی طاقت بہت ہے اور پنجابی شہداء کو کسی نے پوچھا تک نہیں اسلئے کہ مزدور اور غریب طبقہ تھا کل یہی لوگ بھی ریاست اور حکومت کے خلاف نکلیں گے کہ نہ تحفظ دیا اور نہ دلاسہ