پاکستان کے با صلاحیت نوجوان جنہوں نے کھیل اور تعلیم میں پاکستان کا نام روشن کردیا
ستمبر 7, 2025

فٹبال ورلڈ کپ نے پاکستان کا نام رو شن کیا
لیاری بلوچ انڈر15 گولڈ میڈلسٹ۔ 4پشاوری، 1 وزیرستانی۔ اوسلو ناروے پہلی بار بچیوں کی ٹیم گئی، 8ویں نمبرپر آگئی۔ پاکستانی فٹبال میں دنیا کی نمبر 1 کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ 2014ء میں بھی یہ ٹیم سیکنڈ پوزیشن آئی تھی۔
اورنگی ٹاؤن سے ہارورڈ یونیورسٹی تک کاانوکھاسفر
کائنات انصاری کہتی ہے کہ میرا تعلق اورنگی ٹاؤن کی کچی آبادی گلشن ضیاء سے ہے۔ مہنگی تعلیم افورڈ نہیں کرسکتی تھی اور ایک چیلنج یہ تھا کہ خاندان میں عورتوں کو پڑھنے نہیں دیتے تھے۔ میری امی مجھے جب بینظیر بھٹو اور ملالہ کی کہانی سناتی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ مجھے ان کی طرح بننا ہے ۔میری ابتدائی تعلیم گورنمنٹ اسکول کی تھی پھر اسکے بعد میرا داخلہ TCFمیں ہوا اور میں نے میٹرک کیا پھر اسکالر شپ ملا اور ناروے سے انٹر کیا۔ اسکالر شپ سے آکسفورڈ گئی اب ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوں۔غریبوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا گیا تو پاکستان پوری دنیا کو بدل دے گا۔
آئن سٹائن سے بھی زیادہ ذہین ماہ نور چیمہ انوکھی بچی
ماہ نور چیمہ کا تعلق وزیرآباد حافظ آباد سے ہے۔ 9سال کی عمر تک لاہور میں پڑھا پھر والدین کیساتھ لندن تعلیم کیلئے گئی۔ اولیول میں عالمی ریکارڈ قائم کیا اور اب Aلیول میں۔ ماہ نور کے والدین لندن سے تعلیم یافتہ ہیں۔ ماں نے نوکری نہیں بچوں کی پڑھائی کیلئے خود کو وقف کیا۔ آئن سٹائن جیسے بہت مگر مواقع نہیں ملتے ۔ عوام کی معیشت اور ماحول کو بدلاتو ہم آگے نکل سکتے ہیں۔ تعلیم وتربیت اور کھیل کے رحجانات سے معاشرے میں بہت مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ ستمبر 2025
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ