پوسٹ تلاش کریں

امام مہدی کا زمانہ:شیخ تامر ابراہیم

امام مہدی کا زمانہ:شیخ تامر ابراہیم اخبار: نوشتہ دیوار

السلام علیکم بڑی ریاستوں کی خفیہ ایجنسیاں امام مہدی کی تلاش میں ہیں۔ وہ خوابوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔ صدر جمال عبدالناصر نے خواب سناکہ مشرقِ وسطی سے جوان اٹھے گا تو تعبیر والوں سے پوچھا کہ میں ہوں؟ جواب ملا: نہیں، وہ ابھی پیدا نہیں ہوا۔ یہ بات 50 کی دہائی 1960ء سے پہلے کی ہے۔ہولناک خواب کو حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر دہراتا ہوں۔1979ء میں شامی صدر حافظ الاسد نے خواب دیکھا کہ ننھا بچہ پیدا ہوگا ، یہ خواب فرعون کے خواب جیسا تھا جب اس نے دیکھا ایک بچہ اس کی سلطنت کو ختم کرے گا۔وہ معبروں کے پاس گیا،جیسے یوسف کے دور میں سات موٹی گائے کو سات دبلی گائے کے کھا جانے کی تعبیر پریشان خواب کی گئی، مطلب نہیں۔ مگر اس نے خواب کو سنجیدگی سے لیا اور بچوں کو قتل کرنا شروع کیا۔1979 کے بعد وہ نومولود بچوں کو قتل کراتا رہا ، حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کیے۔ یہ شام کی عوام اچھی طرح جانتی ہے۔ لوگ پوچھتے کہ آخر کیوں نومولود بچوں کو قتل کرتے ہو؟ تو وہ جواب دیتا: یہ مخالفین اور دہشتگردوں کے بچے ہیں لیکن وہ جانتا تھا کہ اس کی حکومت کا خاتمہ اسی بچے کے ہاتھوں ہوگا۔ یہ عرب بادشاہت کا خاتمہ کرے گا۔

رسول اللہ ۖ نے خبر دی کہ عربوں کی بادشاہت کا اختتام مہدی کے ظہور پر ہوگا۔ حیران ہوں کہ حکمران ،بادشاہ حقیقت سے کیوں گھبراتے ہیں؟ ہم نہ برا بھلااور گالی دے رہے ہیں، نہ زبردستی کرسیوں سے اتارنے جا رہے ہیں،اگر اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور نبی ۖ کی احادیث پر یقین رکھتے ہیں تو جان لیجیے کہ مہدی حق ہیں۔ حرمین کے حکمران لاکھوں کروڑوں خرچ کر رہے ہیں تاکہ ڈرامہ بنا کر یہ ثابت کریں کہ امام مہدی کا تصور دھوکہ ہے، یا یہ کہ جو مہدی کے دعوے دار سب فتنہ پرور ہیں۔ وہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ مہدی کا تصور پاگل لوگوں کا دھوکہ ہے یا مجرموں کا بہانہ۔ صحیح احادیث ہیں کہ آخری زمانے میں امام مہدی آئیں گے۔یہ کہنا کہ آخر الزمان نہیں آیا اور مزید ہزاروں سال باقی ہیں، بالکل بے بنیاد بات ہے۔ چودہ سو سال بعد بھی اگر آپ نہیں مانتے تو کب مانیں گے؟ کیا یہود کی طرح مزید دو تین ہزار سال زندہ رہنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں؟ یہ بالکل غیر منطقی ہے۔اللہ آپ سب کو برکت دے۔

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ اکتوبر 2025
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

امام مہدی کا زمانہ:شیخ تامر ابراہیم
مہدی کے قریبی افراد ہی اس پر سب سے زیادہ ظلم و ستم والے ہوں گے
مہدی العبقری (عبقری مہدی) جو اپنے زمانے سے آگے ہے اور لوگوں کو حیران کر دیتا ہے۔