بیٹنی قوم کا احسن اقدام
دسمبر 15, 2025
ٹانک بیٹنی قوم علماء ،بڑوں ،جوانوں کا فیصلہ:حق مہر30ہزار شریعت کے مطابق ہوگا۔ عرب اور پشتونوں میں عورت کی خرید کا مسئلہ ہے۔ رحمت اللہ بیٹنی نے اپنی اکلوتی بیٹی سے آغاز کیا کہ یہ رقم بھی نہیں لیتا۔ عورت فروخت ہو تو خلع کا اختیار کیسے ملتا؟۔ بے غیرتی نہیں ہوگی تو عورت کو قرآن کے مطابق خلع کا حق ملے گا۔جاہل عرب اور پشتون قوم میں بیچنے کی علت ہوتوخلع کا حق کیسے ملتا؟ پنجابی اور ہندوستانی تو جہیز دیتے ہیں مگروہ ہندو مذہب سے متاثر ہیں۔ حلالہ کی لعنت کی طرح حق سے سبھی جاہل ۔ حضرت عمر نے حق مہر کم مقرر کیا تو عورت نے مزاحمت کی کہ تم کون ہو ؟۔یہ ہمارا حق ہے۔ حضرت عمر نے کہا کہ اخطأ عمر واصابت المرأة ”عمر نے خطاء کی اور عورت ٹھیک بات پر پہنچ گئی”۔ فاروق اعظم جیسی شخصیت نے عورت کے مقابلے میں اپنی غلطی کا احساس کیا اور وجہ یہی تھی کہ عورت کو اسلام نے پہلی مرتبہ مقام بخش دیا کہ وہ برائے فروخت جنس نہیں کہ اسکی زیادہ یا پھرکم قیمت لگے بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس کے تحفظ کیلئے منہ مانگے سیکیورانشورنس کی ضمانت کا اہتمام حق مہر کی شکل میں کیا ہے جس میں نقد اورقرض کی شکل شامل ہے۔ فاروق اعظم جن کی صوابدید پر وحی بھی کئی مرتبہ نازل ہوئی۔بدر کے قیدیوں پر مشاورت پر حضرت عمر اور حضرت سعد کے احساسات کی اللہ نے حمایت کردی ۔
سورہ مجادلہ میں رسول اللہ ۖ نے مروجہ مذہبی منکر قول پر اصرار فرمایا تو اللہ نے ایک خاتون کے مجادلہ پر قیامت تک بڑا راستہ دکھادیا کہ کوئی ماحول میں مغالطہ کھائے تو رسول اللہۖ سے بڑھ کر تو نہیں ہوسکتا اسلئے قرآن کے ذریعے رہنمائی دیدی اور مغالطے سے اس کے تقدس پر حرف نہیں آتا لیکن کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ معاشرے میں اپنے مقام کا غلط فائدہ اٹھائے اور ہٹ دھرمی اور جہالت سے اپنا فتویٰ مسلط کردے۔
جب پچھنا لگانے پر فقہاء نے غور کیا کہ اس سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟۔اس وقت میڈیکل کے جدید آلات نہیں تھے اور انہوں نے احتیاط کی بنیاد پر کہا کہ اگر آنت کی صفائی کیساتھ ہی معدے میں پانی پہنچ جائے تو روزہ دوبارہ رکھ لینا چاہیے۔
پھر گدھا پارٹی فقہاء نے لکھاکہ پوٹی کے بعد آنت نکلتی ہے اگر دھونے کے بعد سوکھنے سے پہلے داخل ہوگئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا یہاں تک مفتی صاحبان پہنچ گئے کہ مرد اور خاص طور پر خواتین استنجاء کرتے وقت سانس نہ لیں روزہ ٹوٹ جائے گا۔ گدھا پارٹی کی بدترین آواز ڈھینچو ڈھینچو کو اسلام قرار دیا گیا جو اسلام نہیں دشنام ہے۔ سورہ فاتحہ کو پیشاب سے علاج کی خاطر لکھنے کو جائز قرار دینے تک بڑے بڑے گدھے پہنچ گئے۔ایک گدھے پر عوامی دباؤ پڑگیا تو پدومارتا ہوا اپنی بات سے پیچھے ہٹ گیا لیکن بہت معاملات میں ابھی تک حجت کا اتمام ہے۔
نبی ۖ سے خاتون نے کہا کہ میں خود کو ہبہ کرتی ہوںتو ایک صحابی نے عرض کیا کہ اگر آپ کو نہیں چاہیے تو مجھے دیں۔ نبیۖ نے پوچھا تمہارے پاس کچھ ہے؟۔ گھر میں لوہے کی انگوٹھی تک نہ تھی تو نبیۖ نے فرمایا کہ جو قرآن کی سورتیں آتی ہیں وہ سکھاؤ۔ اور اللہ نے واضح کیا کہ اگر کوئی خاتون اپنے آپ کو نبی کیلئے ہبہ کردے تو یہ آپ ہی کیلئے خاص ہے مؤمنوں کے بغیر۔اسلئے کہ عورت کا تحفظ درکار تھا۔ نبیۖ نے مرد کی مالی حیثیت کو مکمل پڑتال کے بعد فیصلہ کیا ، اسکے سوا چارہ نہیں تھا لیکن شوہر پر اس کی کفالت اور بہت ساری ذمہ داریاں آجاتی ہیں۔ قرآن میں حق مہر کا تعلق شوہر کی وسعت سے ہے۔
لا جناح علیکم ان طلقتم النساء مالم تمسوھن او تفرضوا لھن فریضة و متعوھن علی الموسع قدرہ و علی المقتر قدرہ متاعًا بالمعروف حقًا علی المحسنین ”تمہارے اوپر کوئی گناہ نہیں اگر چھونے سے پہلے عورتوں کو طلاق دیدی یا حق مہر مقرر نہ کیا ہو تو ان کو خرچہ دو وسعت والے پر اپنی شان اور تنگ دست پر اپنی حیثیت کے مطابق، معروف طریقے کا خرچہ۔نیکو کار وں پر یہ حق ہے”۔
فقہاء نے لکھا کہ بیوی کا علاج شوہر پر نہیں اسلئے کہ خرچہ میں علاج شامل نہیں۔ حالانکہ کوئی سمجھے نہ سمجھے مگر بیٹنی ، محسود، وزیر، مروت ، سرائیکی اور بنوچی توسمجھتا ہے کہ خرچہ میں علاج اور نقدی بدرجہ اولی شامل ہے۔ کھرب پتی کیساتھ عورت اس کے مال کی وجہ سے نکاح پر راضی ہوجاتی ہے جس کو ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دی جائے تو اس عورت کے ناموس کی قیمت بکری کی طرح نہیں بلکہ مرد کی وسعت کے مطابق ہے۔
وان طلتموھن من قبل ان تمسوھن وقد فرضتم لھن فریضةً فنصف ما فرضتم الا ان یعفون او یفعفوالذی بیدہ عقدة النکاح و ان تعفوا اقرب للتقوٰی ولاتنسوا الفضل بینکم ان اللہ بما تعملون بصیر (سورہ بقرہ آیت237)۔اگر تم نے ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دی اور حق مہر ان کا طے کیا ہو تو اسکا نصف دینا ہے مگر یہ کہ عورتیں کچھ چھوڑ دیں یا وہ چھوڑ ے جسکے ہاتھ میں نکاح کا گرہ ہے اور شوہر چھوڑ دے تو یہ تقویٰ کے قریب ہے اور مت بھولو ایک دوسرے پر احسان کرنااللہ کو تمہارے عمل کی خبرہے۔
آیت236میں مرد کی حیثیت کے مطابق نصف حق مہر کا معاملہ ہے اور آیت237میں طے شدہ حق مہر کا نصف ہے۔
آیت میں معاملہ طلاق ہے خلع کا نہیں اسلئے اللہ نے نکاح کے گرہ کی نسبت مرد کی طرف کردی کہ وہ طلاق دے رہاہے تو اس کو رعایت دینی چاہیے۔اگر خلع کا ہوتا تو پھر یہ بات نہ آتی کہ عقدہ مرد کے ہاتھ میں ہے۔البتہ زیادہ سے زیادہ یہ ہوتا کہ عورت آدھے حق مہر سے محروم ہوجاتی لیکن ہمارے یہاں تو مذہبی طبقات اور غلط اقدار نے انسانیت کا ستیاناس کیا ہے۔
میرے بھانجے نے اپنی پھوپھی زاد کیساتھ شادی کرنی تھی جس کی منگنی ٹوٹ چکی تھی اور اس کا منگیتر بھانجے کی چچازاد سے شادی کرچکا تھا۔ اس کا والد اپنی بھانجی کی زندگی کیلئے فکر مند تھا اور اپنے بہنوئی سے کہا کہ اپنے بھائی کیساتھ فیصلہ کرلو۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکی پوری دنیا کیلئے آزاد ہے لیکن فیصلہ کرنے سے پہلے قاری محمد حسن شکوی شہید نے میرے بہنوئی سے یقین دہانی لی کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے اس کو نہیں لے گا۔ پھر اس کی جب بعد میں منگنی کردی تو ایک طرح زبردست پھڈہ کھڑا ہوگیا۔ پھر میرے بہنوئی کا انتقال ہوا اور میں نے اس میں کردار ادا کیا۔
مجھ پر فائرنگ ہوئی تو مجھے احساس تھا کہ کرائے پر استعمال ہونے والے لوگوں کے پیچھے کوئی غیرت کا مسئلہ تو نہیں ہے؟۔ پھر تو خیر بڑا واقعہ ہوا اور اس کے محرکات پر سوالات بھی ہیں۔
یہاں اصل معاملہ یہ سمجھانا ہے جو میں ایک عرصہ سے اس کو سمجھانے میں ناکام رہا ہوں کہ آیت230البقرہ میں اللہ نے حلالہ کی لعنت کو لازم نہیں قرار دیا ہے بلکہ اس میں عورت کیلئے آزادی کا ان الفاظ میں پروانہ ہے جس کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔
جب ایک منگیتر کو چھوڑنے اور آزاد کرنے کے باوجود بھی آج ایک شخص کہتا ہے کہ مجھے قتل کرے گا توپھر اس سے لوگ آیت230البقرہ کی افادیت کو سمجھ سکتے ہیں۔ اگرریحام خان عمران خان کے بعد اس کے سیاسی مخالف سے شادی کرتی تویہ مسئلہ ہوتا لیکن بشری بی بی اس کی شادی پر بہت سارے مذہبی مسائل کا حل نکال سکتے ہیں جس پر عدت کا کیس ہوا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں اور مسلمان قوم کی اکثریت جنونی ہے۔
ــــــــــ
پوسٹ میں جس بچی کی تصویر ہے اسے ظالموں نے اغواء کیا بلوچستان میں8لاکھ میں بیج دیا۔ نام رخسار والد کانام فضل حسین ۔ فیصل آباد کبھی سیالکوٹ اور گوندل میانی نام لیتی ہے۔ذہنی توازن خراب ہے ، کچھ نہیں بتاسکتی ۔25نومبر2025۔29 031625298
30نومبرالحمدللہ بچی کی فیملی ملی ۔ ریکور کرنے کی کوشش ہے۔دعا کریں۔ولی اللہ معروف
جس دیس میں ہوتی ہو بچی اغوا
اس دیس کے ہر اک شخص کو جگا دو
ــــــــــ
اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ دسمبر 2025
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ