تبصرہ عتیق گیلانی
———-
شہریار وڑائچ صاحب !
آپ کے ولاگ سے مُجھے بڑی خوشی ھوتی ھے کہ ۔ ۔ ۔ خلوص کی آواز کہیں سے تو اٹھ رھی ھے ۔ ۔ ۔
مذھبی طبقات پر آپ کی شکایات سے سو فیصد متفق ھوں ۔
مذہبی طبقات اور مذھب دو الگ الگ چیزیں ھیں ۔
قرآن جن مذھبی معاملات کے خلاف نازل ھوا تھا تو آج کل کا مذھبی طبقہ اس کے بالکل کے خلاف کھڑا ھے ۔ ۔ ۔ جن طبقات کی آپ مخالفت کرتے ھیں یہ جاھل اور ماحول زدہ ھیں اور یہ ٹھیک ھوسکتے ھیں ۔ ان کیلئے ضروری ھے کہ سمجھدار لوگ قرآن کی واضح آیات سے اپنی رھنمائی کریں ۔
سورہ نور میں لعان کی آیات نازل ھوگئی تھیں تو اس میں غیرت کی بنیاد پر قتل کا راستہ روک دیا گیا تھا ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بہتان لگانے کی وھی سزا دی گئی تھی جو ایک عام خاتون پر بہتان لگانے کی دی جائے۔
مغرب آج جہاں نہیں پہنچ سکا ھے قرآن نے 14 سو سال پہلے کتنا بڑا کمال کیا تھا ؟
اس سے زیادہ جہالت اور جذبات کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ھے جو قرآن نے بتایا تھا ؟
آپ جب مبارک صاحب کو بٹھادیتے ہیں تو خدا کا عرش اور پانی اور سات آسمانوں کے تصورات تک وہ لوگ نہیں پہنچ سکے جن کے پاس علم اور سائنسی آلات دونوں ھیں ۔ کیونکہ کھربوں کہکشاں ھیں ۔ ۔ ۔ اور ایک ایک کہکشاں میں کھربوں ستارے ھیں ۔
مبارک صاحب اس طرح بتاتے ھیں جیسے ھو کر آئے ھیں ۔
غصہ اس بات پر نہیں آتا کہ سوال کیوں اٹھایا بلکہ نری جہالت پر آتا ھے۔
ایک گاڑی والے نے فیصل آباد میں گدھا گاڑی والے سے کہا کہ نوازشریف کو ھٹاؤ ، وہ پیپلزپارٹی کا تھا اور گدھا گاڑی پر مسلم لیگ ن کا جھنڈا تھا ، گدھا گاڑی والے نے پنجابی میں اس کی دم اٹھاکر کہا کہ یہ تیری بہن بینظیر ھے ۔
جب بھی آپ کسی تعلیم یافتہ شخص کو دیکھو کہ سائنس کے اعتبار سے قرآن پر اعتراضات کرتا ھے تو آپ پوچھ لیں اس نے سائنس نہیں پڑھی ھوگی ۔
جس کو مواقع ملنے کے باوجود سائنس پڑھنے کی ھمت نہیں ھو اور وہ پھر سائنس کی بنیاد پر اعتراض کرے تو بس اس کی جہالت پر افسوس ھوگا ۔
مبارک صاحب سے کہو کہ آسان زبان میں سائنس اور قرآن پہلے دیکھو پھر بات کرو تو بہتر ھوگا ۔
Yeah Hai Moulvi ka Jahan |
جنوری 7, 2026
تبصرہ