تبصرہ عتیق گیلانی
———
یہ بہت بڑا المیہ ھے کہ ۔ ۔ ۔
ہم اس بات کی وکالت کرنے کی کوشش کرتے ھیں کہ ۔ ۔ ۔
امریکہ بھارت کے کہنے پر پاکستان سے ناراض نہیں ھوگا !
اس میں شک نہیں کہ ۔ ۔ ۔
ھم پہلے یہ المیہ بھگت چکے ہیں کہ ۔ ۔ ۔
ھندوستان کے کہنے پر امریکہ پاکستان سے ناراض ھوتا تھا !
مگر ھم یہ کیوں نہیں سوچتے ھیں کہ ۔ ۔ ۔
بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنالیں تاکہ امریکہ پاکستان چین اور بھارت کو اپنے مقاصد کیلئے بلیک میل نہیں کرسکے؟
پاکستان کی تعریف کرکے ٹرمپ نے آج بھارت سے خوب مفاد حاصل کیا تو بھارت کے ذریعہ پاکستان کو جنگ میں دھکیل سکتا ھے !
اسلئے کہ اسلحہ کھانے پینے کیلئے نہیں ھوتا ھے بلکہ جنگوں کیلئے ھوتا ھے ۔
افغانستان میں امریکہ نے اسلحہ چھوڑ دیا تھا !
پاکستان کے پاس کوئی پیسہ کہیں سے آجائے گا ۔ ۔ ۔ تو امریکہ سے ھتھیار خرید لے گا ۔
افغانستان پر طالبان ۔ ۔ ۔
اور ۔ ۔ ۔
پاکستان پر فوج کی بالادستی ھے !
اور ۔ ۔ ۔
جنگجوؤں کے پاس اپنے دماغ سے زیادہ لڑنے بھڑنے کی صلاحیت ھوتی ھے ۔
بھارت نے بہانہ بناکر حملہ کردیا تھا !
حالانکہ ۔ ۔ ۔
جب پاکستان نے مذمت تک بھی کردی تھی تو بھارت کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنا چاھیے تھا ۔
دوسری طرف ھم مسلسل بھارت پر فتنہ ھندوستان ، بلوچ اور طالبان کی پشت پناھی کا الزام لگاتے ھیں ۔
وہ ھمارے قتل کی دعویداری بھی کرتا ھے اور کھلم کھلا کہتا ھے کہ ھم نہیں چھوڑیں گے !
لیکن ٹرمپ نے مخالفت کے دوران بھی ہندوستان پر دھشتگردی کا الزام تک نہیں لگایا پھر کیسے پاکستان کے اندر لوگوں کو تسلی دی جاسکتی ھے؟
پاکستان ایک ذمہ دار ملک ھے اور ۔ ۔ ۔ سیاسی قیادت کی نمائندگی پر بھی اندر سے بہت آوازیں اٹھتی ھیں ۔
پاکستان کی پالیسی پر ایک اجتماعی نگاہ دوڑانے کی بھی ضرورت ھے ۔
معروف دانشور احمد جاوید صاحب کے تجزیے کو بھی دیکھ لیں !
نقصان کا ازالہ پھر مشکل سے ھوتا ھے ۔
سوڈان سے تشویشناک خبریں ھیں ۔ اس خطے میں جنگ سے بہت خطرناک نتائج پیدا ھوسکتے ھیں ۔
یوکرین میں بچوں اور خواتین کو نکلنے کی اجازت ھے لیکن مردوں کو نہیں ھے۔
حدیث میں ایسے بھیانک وقت کا ذکر ھے کہ ۔ ۔ ۔
ایک شخص 50 عورتوں کیلئے ھوگا۔
اللہ نہ کرے کہ ۔ ۔ ۔
ھمارے ملک اور خطے ۔ ۔ ۔ اور دنیا پر اب یہ وقت آئے۔
Pakistan-Taliban war of words | Indo-US defense deal explained
جنوری 8, 2026
تبصرہ