تبصرہ عتیق گیلانی
————
شاہ زیب خانزادہ !
ظہران ممدانی نے ٹرمپ کے خلاف جیت کر دنیا کو حیران کردیا لیکن کیا اس سے شہبازشریف پر کوئی اثر پڑے گا ؟ جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امن نوبل کےلئے نامزد کیا ؟ جس نے نیویارک میں اور ورجینیا میں ایک تاریخی شکست کھائی ھے؟ جس ٹرمپ نے نیتن یاھو قاتل کو سپورٹ کیا اس کو نیویارک میں شکست ھوئی ھے ۔
امریکہ کافر دھاندلی اور جھوٹ کے سہارے نہیں کھڑا ھے لیکن ہمارے ہاں کی اس جمہوریت میں شکست کے باوجود خیانت اور جھوٹ کی لعنت سے وزیراعظم مسلط ہونا کس قدر شرمندگی کا باعث ھے ؟
قرآن نے جھوٹے پر لعنت کی ھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے خیانت کی وہ ھم میں سے نہیں ۔
کیا اب ٹرمپ باگرام ائیر بیس کیلئے افغانستان میں کامیاب ھوسکتا ھے؟
اسحاق ڈار نے کہا کہ اس کو 6 دفعہ افغانستان کے امیر متقی نے فون کیا مگر افغانستان کے وزارت خارجہ نے اس کو جھوٹ قرار دیا ھے ۔
جب نوازشریف نے قومی اسمبلی میں جھوٹے اعداد و شمار سے لندن فلیٹ کا حساب پیش کیا اور پھر قطری خط اور اس سے انکار کے باوجود شاہ زیب خانزادہ تم نے بہت جھوٹی وکالت کی تھی اور ارشد شریف سچ بول کر اپنی جان سے گیا اب اسلام اور مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ھوئے کچھ تو ضمیر پر بوجھ لگتا ھوگا ؟
غلط صحافت اور غلط وکالت نے شریف برادران کا کوئی بھلا نہیں کیا ۔ غلطیاں انسان سے ھوسکتی ھیں مگر غلطیوں کو غلط رنگ دینے سے اچھے لوگوں کو تم نے اپنی غلط رنگبازی اور رنگسازی سے انتہائی خراب گھاٹی تک پہنچا دیا ھے ۔
اگر وقت آیا تو شریف خاندان تمہاری جھوٹی صحافت پر ھی تمہیں پکڑے گا اور لعنت بھیجے گا۔
Zohran Mamdani elected as NYC’s First Muslim Mayor – Aaj Shahzeb Khanzada Kay Saath | Geo News
جنوری 9, 2026
تبصرہ