تبصرہ عتیق گیلانی
———–
ثقلین امام صاحب !
آپ کی صحافت آپ کے نظریہ اور آپ کے ایمان کو دونوں ھاتھوں سے خلوص کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے سلام ۔
بہت بہت مبارک ھو ، اس جیت میں آپ کی جدوجہد شامل اور یہ آپ کی جیت ھے ۔
اپنے شعور سے رھنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ انشاءاللہ
جلد جیت حق کی ھوگی ۔
دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ داروں کے شہر نیویارک میں غریبوں کی بدولت ایک اچھے نظریہ سے کمزوروں کے مقابلے میں طاقتور طبقے کی تنزلی کا یہ آغاز ھے جس کا اختتام اچھے نظام پر بہت جلد انشاءاللہ ھوگا ۔
قرآن کہتا ھے کہ ۔ ۔ ۔
ھمارا پروگرام ھے کہ جن لوگوں کو زمین میں کمزور بنایا جارھا ھے ھم انہی کو امام بنائیں اور انہیں وارث بنائیں ۔
اسلام نے
سود کو حرام قرار دیا
اور ۔ ۔ ۔
زکوٰۃ کو فرض قرار دیا
اور ۔ ۔ ۔
خمس کا بھی تصور دیا
اور
مزارعت کو حرام قرار دیا لیکن !
مذھبی طبقات نے طاقتور طبقات کے ساتھ مل کر اسلام کا حلیہ بگاڑ دیا ھے ۔
اگر مزارعت کو فری کرکے محنت کشوں کو پورا معاوضہ اپنی محنت کا مل جائے تو زمین کی منتقلی کا کوئی خوف نہیں ھوسکتا ھے ۔
ویسے امیر پر ٹیکس لگانے سے وہ دولت اٹھا کر بھاگ جاتے ھیں ۔
جب اسلام کی سپورٹ سے کمزور اور محنت کش طبقات کو نہ صرف جینے کا حق دیا جائے ۔ ۔ ۔
بلکہ !
سودی نظام بھی ختم ھو
اور ۔ ۔ ۔
تاجر و مزارع ایک اچھی زندگی گزارنے کے قابل بن جائیں ۔
ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارہ داری اور قبضہ مافیا اور جنگ و جدل کا ماحول ختم ھو جائے تو ۔ ۔ ۔ دنیا جنت نظیر بن جائے گی.
آپ کی صحافت کو پھر سلام
Zohran Mamdani’s Historic Win: NYC’s First Muslim Mayor | Podcast with Saqlain Imam
جنوری 10, 2026
تبصرہ