تبصرہ عتیق گیلانی
———–
پہلے وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈل نے آئین بنانا تھا لیکن اس کو آئین بنانے نہیں دیا گیا !
حالانکہ !
اس کو ھندوستان نے بھی پیشکش کی تھی ۔ ۔ ۔ اس کے ساتھ کیا ھوا اور کیوں ھوا ؟
کس نے کیا ؟
پہلے پاکستان ٹوٹ گیا !
اور پھر ۔ ۔ ۔
1973 کا آئین بن گیا لیکن اس پر کب اور کیا عمل ھوا ؟
18 ویں ترمیم سے پہلے اور بعد میں عوام پر کیا اثر پڑا ؟
صوبے اور مرکزی حکومت نے فنڈز عوام پر کتنے لگائے ؟
جب پرویز مشرف نے 2001 میں بلدیاتی نظام بنایا اور پارلیمنٹ میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا اضافہ کیا !
اور ۔ ۔ ۔
معین قریشی عبوری وزیراعظم نے 1997 میں قبائلی عوام کو بالغ رائے دھی کی بنیاد پر ووٹ کا حق دیا تھا ۔ ۔ ۔
تو ان کے مقابلے میں جمہوری حکمرانوں کا کوئی ایک کارنامہ بتائیں ؟
عدالت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا راستہ روکا تھا !
لیکن !
سب نے مل کر آئین میں ترمیم کردی ۔
جن لوگوں کے ھاتھ میں اختیار ھوتا ھے ۔ ۔ ۔
وہ اپنی بھلائی کیلئے آئین کو استعمال کرتے ھیں ۔
ایک ھی وزیراعظم محمد خان جونیجو نے کچھ کام کئے تو وہ بھی غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے آئے تھے ۔
عدالتوں میں جتنے قوانین ھیں ان میں ظالم اور ظلم کے تحفظ کے علاوہ کچھ نہیں ھے ۔
نواز شریف نے پارلیمنٹ میں ایون فیلڈ کے فلیٹ پر تحریری بیان دیا ، پھر پانامہ پر سزا دی !
حالانکہ !
عدالت نے اس کو پہلے سزا بھی دی تھی ، پھر بھی 2006 میں فلیٹ خریدنے کی بات کی ۔
آپ دونوں بہترین صحافی ھیں ۔
اللہ تعالٰی صحافت کے میدان میں بہتری لائے ۔
جب تک ھم قرآن کے ٹھوس اور واضح قوانین کے مطابق بنیادی تعلیمات سے عوام کو آگاہ نہیں کریں گے تو 1973 کے آئین کی روح بھٹکتی رھے گی۔
Frontline Pakistan | Ft. Hamid Mir | Episode 56 | Voicepk.net Podcast
جنوری 10, 2026
تبصرہ