تبصرہ عتیق گیلانی
———–
اس بے یقینی سے متعلق جاوید چوہدری نے بہت واضح اشارہ دیا ھے کہ ۔ ۔ ۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل میں اعتماد کا فقدان ھے اور اس کی وجہ عرفان صدیقی اور نوازشریف کی خاموشی بھی ھوسکتی ھے ۔
احمد نورانی نے کہا تھا کہ آرمی چیف کیلئے توسیع نوازشریف کی ذاتی خواھش تھی جس کی آرمی چیف اور پاک فوج کی طرف سے مخالفت بھی ھوئی تھی ۔
اگر وہ 5 سال کرنے کی جگہ 3 سال کی توسیع کا اعلان کرتے تو آئین واضح تھا مگر اس میں ایک طرف 10 سال تک کا خواب تھا اور دوسری طرف 3 سال کی جگہ 2 سال کی وہ توسیع تھی جس کو متنازع بنانا ممكن تھا ۔
حامد میر نے بلاول بھٹو کے وزیراعظم بنانے کے حوالے سے بھی فرزانہ علی کے پروگرام میں ذکر کیا ھے ، اب دوسری بار مسلم لیگ ن کو کندھا دیکر جتوانا ممکن ھے یا نہیں؟
یہ بھی ممکن ھے کہ بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف میں انڈر اسٹینڈنگ ھوئی ھو کہ اس طریقے سے آئین کی مخالفت کرنی ھے ، اسلئے کہ پنجاب بھی این ایف سی ایوارڈ پر خاموشی کو ترجیح دے رہا ھے ۔
اگر نوازشریف نے وزیراعظم کو کوئی ھدایت دے دی تو مسلم لیگ شہید بننے کو ھو سکتا ھے کہ ترجیح دے پھر عمران خان ھی این ایف سی ایوارڈ کے خاتمے میں دو تہائی اکثریت سے کردار ادا کرے گا ۔
عدالتیں فیصلہ دیں گی اور مخصوص نشستوں اور اقلیت کی مدد سے عمران خان اقتدار میں آ جائے گا تو عوام کو بھی تشفی ھوجائے گی ۔
لیکن !
نظام کے چلنے میں بہت مشکلات ھیں جس کی جان چھوٹ جائے وہ خوش ھوگا !
ایسے حالات میں اقتدار سنبھالنے کی قربانی بہت مشکل کام ھے ۔
اللہ تعالٰی خیر کی راہ نکالے
Mazhar Abbas Gives Big News | PML-N’s Big Mistake | Sahafi With Matiullah Jan | Neo | JF2P
جنوری 11, 2026
تبصرہ