قرآن کی روشنی میں شیخ ابن عربی کی فکرکا تجزیہ
جنوری 26, 2026
شیخ محی الدین ابن عربی نے لکھا:”یہ خلیفہ یہ پہاڑ سردار۔ یہ مقام اس جھکنے اور حرمت والی جگہ پر۔یہ تمام مخلوقات کی قیادت کررہاہے باوجود اسکے کہ اس کی قیادت ظاہر نہیں ہوئی ۔ جب ایک بچھڑا اور بت ظاہر ہوگا آنکھوں کے سامنے ۔جس کا خوف قوم کے اعصاب پر سوار ہوگا۔ جس کا سامنا موسیٰ علیہ السلام نے کیا تھا جو وہ جانتے ہیں۔ نظر آنے والی چیز حرام ہے جب نظر آئے۔ بصیرت کی آنکھ میں ہر چیز کی اصل عدم ہے”۔
کیا بنی نوع انسان پر امام مہدی کا انقلاب آئے گا؟۔ شیخ محی الدین ابن عربی کی فکر کا ہم قرآن سے جائزہ لیتے ہیں۔
ولقد کرمنا بنی اٰدم و حملنا ھم فی البر و البحر و رزقناھم من الطیبات و فضلناھم علی کثیر ممن خلقناتفضیلًاOیوم ندعو ا کل اناس باماھم فمن اوتی کتابہ بیمینہ فاولئک یقرء ون کتابھم ولا یظلمون فتیلًاO
” اور ہم نے بنی آدم پر کرم کیا ہے اور ہم نے خشکی اور سمندر میں اسے سوار کیا اور پاک چیزوں میں سے روزی دی اور ہم نے بہت ساری مخلوقات پر اس
کو فضیلت بخشی واضح فضیلت۔ اس دن تمام لوگوں کو پکارا جائے گا انکے امام کیساتھ۔ پس جس کو دائیں ہاتھ سے اعمال نامہ ملے گا تو وہ اپنی اعمال نامہ پڑھے گا اور اس پر ذرا ظلم نہیں کیا جائے گا”۔
سورہ بنی اسرائیل کی آیات70،71میں کوئی انسان اس کا انکار نہیں کرسکتا کہ موجودہ دور میں خشکی اور سمندر کی سواریوں کی جو حالت ہے وہ واضح ہے اور انسانوں کو بہت سی مخلوقات پر فضیلت کا اقرار ہر ایک کوہے۔ اصل بات امام مہدی کی جس کی فردانیت کا ذکر شیخ ابن عربی اور حاجی عثمان نے کیا تھا لیکن علامہ زمحشری صاحب کشاف نے ”امام ” سے مائیں مراد لیا۔ جومعتزلی اچھا آدمی تھا لیکن ضعیف حدیث کو دیکھا اور صحیح کو نظر انداز کیا ۔آیت میں اصحاب الشمال کا نہیں؟۔ اسلئے کہ اصحاب الیمین کو اہلیت کے مطابق ذمہ داریاں دی جائیں گی اور ان پر ظلم نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ نا اہل کو ان پر ترجیح نہیں دی جائے گی لیکن اہلیت سے زیادہ بڑا منصب بھی نہیں ملے گا۔ اسی نے تو عالم انسانیت کا بیڑہ غرق کیا ہے ۔ امام مہدی کا کام عدل کا قیام اور توازن کی بالکل برابری ہوگی جو انسانیت کیلئے ہوگا۔
من کان فی ھذہ اعمی فھو فی الاخرة اعمٰی و اضل سبیلًاO”
جواس میں اندھا وہ آخرت میں اندھا ہے اور زیادہ گمراہ ”۔(بنی اسرائیل:72) اسلام کی نشاہ اول کا اندھا اسلام کی نشاة ثانیہ میں بھی اندھا ہوگا ۔جیسے فتح مکہ میں معاف، ویسے اسلام کی نشاة ثانیہ میں برا سلوک نہیں ہوگا۔ حضرت ابوبکر نے خلافت کا منصب سنبھالا تو ابوسفیان نے کہا : ”علی اجازت دے تو ابوبکر سے مسند چھیننے کیلئے مدینہ کو پیادہ اور سواروں سے بھر دوں؟”۔ علی نے کہا کہ ابھی اسلام کی دشمنی سے باز نہ آیا؟۔ ابوسفیان خود کو ابوبکر سے زیادہ حقدار سمجھتا تھا۔
و من اعرض عن ذکری فان لہ معیشةً ضنکًا و نحشرہ یوم القیامة اعمٰیOقال رب لم حشرتنی اعمٰی و قد کنت بصیرًاO
” اور جو میرے ذکر سے منہ پھیرے گا تو اس کی زندگی تنگ ہوگی اورحشر کریںگے قیامت کے دن ہم اس کا اندھا۔کہے گا کہ اے میرے رب میرا حشر کیوں اندھا کیا جبکہ میں تو دیکھتا تھا”۔( طہ:124،125)
مہدی کے رکن و حرم کے مقام سے مراد خانہ کعبہ نہیں بلکہ وحی پر ثابت قدمی اور من گھڑت مسائل کیلئے جھکنا نہیں ہے۔
ولا لو ان ثبتنا ک لقد کدت ترکن الیھم شیئًا قلیلًاOاذًا لاقناک ضعف الحیاة و ضیف الممات ثم لا تجد لک علینا نصیرًاOو ان کادوا لستفزونک من الارض لیخرجوک منھا و اذًا لا یلبثون خلافک الا قلیلًاOسنة من ارسلناقبلک من رسلنا ولا تجد لسنتا تحویلًاO
” اور اگر آپ کو ہم ثابت قدم نہ رکھتے اور تحقیق آپ ان کی طرف تھوڑا سا جھک جاتے تو پھر ہم آپ کو زندگی اور موت میں کمزوری کا مزہ چکھا دیتے اور ہم پر کوئی مدد گار نہ پاتے ۔ اور اگر ان کا بس چلتا تو وہ تجھے زمین سے دھکیل دیتے تاکہ اس سے آپ کو نکالتے اور پھر یہ بھی زندگی نہ گزارتے مگر تھوڑی۔ یہ سنت ہے جن کو ہم نے تم سے پہلے بھیجا اور ہماری سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے”۔
بنی اسرائیل کی آیت74تا77میں رکن جھکنے کو کہتے ہیں۔
دنیا کو ہے اس مہدیٔ برحق کی ضرورت
ہو جس کی نگہ زلزلہ عالم افکار
یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی
خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریل
اگر ہو عشق سے محکم تو صور اسرافیل
عذاب دانشِ حاضر سے باخبر ہوں میں
کہ میں اس آگ میں ڈالا گیا مثل خلیل
فریب خوردہ منزل ہے کارواں ورنہ
زیادہ راحت منزل سے ہے نشاط رحیل
نظر نہیں تو میرے حلقہ سخن میں نہ بیٹھ
کہ نکتۂ ہائے خودی ہیں مثل تیغ اصیل
مجھے وہ درس فرنگ آج یاد آتے ہیں
کہاں حضور کی لذت کہاں حجاب دلیل
اندھیری شب ہے جدا اپنے قافلے سے ہے تو
تیرے لئے ہے میرا شعلۂ نوا قندیل
غریب و سادہ و رنگین ہے داستان حرم
نہایت اس کی حسین ابتدا ہے اسماعیل
کھلے جاتے ہیں اسرار نہانی
گیا دورِ حدیث لن ترانی
ہوئی جس کی خودی پہلے نمودار
وہی مہدی وہی آخر زمانی
ــــــــــ
اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ جنوری2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ