تبصرہ عتیق گیلانی
————
آپ کے ویلاگ میں عنوان لگا ھے کہ ظہران ممدانی کی بیوی بھی ھندو ھے لیکن پھر بتایا نہیں ۔
جہاں تک آغا خانی کا تعلق ھے تو علامہ خادم حسین رضوی نے وہابیوں کی اذان کو بھی اذان نہیں قرار دیا !
اور ۔ ۔ ۔
مزے کی بات یہ ھے کہ ۔ ۔ ۔
قائد اعظم محمد علی جناح بھی آغا خانی تھے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر بھی سر آغا خان تھے ۔
مسلمانوں کی تاریخ کی بڑی خلافت فاطمی بھی آغا خانیوں کی تھی ۔
حجاز میں خادم الحرمین سے پہلے فاطمی اور خلافت عثمانیہ کے دور میں خادم الحرمین کا تعلق بھی آغا خانیوں سے تھا ، جو اب یمن میں برسر اقتدار ھیں ۔
ھمارے ھاں ریاست مدینہ کی پکار عمران خان کو مولانا طارق جمیل اور علامہ طاہر اشرفی سے خیبر کے مولانا نور الحق قادری تک سبھی بڑا قائد اعظم ثانی مانتے ھیں ۔ ۔ ۔ ۔
اس کا ماضی بھی سب کو معلوم تھا ۔
مگر ۔ ۔ ۔
سیاسی جماعتوں کے خلاف کھڑا کردیا گیا تو مقبولیت کے عروج تک پہنچ گئے ۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے سسر اور ساس بھی پارسی اور داماد بھی پارسی اور پورا خاندانی بیک گراؤنڈ آغاخانیوں ، ھندوؤں اور پارسیوں کا مکسچر تھا ۔
اور ھندوستان سے پاکستان پارسل ھوئے تھے ۔
جب جنرل ایوب خان سے اس کی بہن فاطمہ جناح نے الیکشن میں مقابلہ کیا تو بہن بھائی پر ۔۔۔۔۔۔۔ تعلقات کے گھٹیا الزامات بھی لگائے گئے اور ۔ ۔ ۔
اب وقاص ولانہ نے اپنے ویلاگ میں الزامات کی بھرمار کرتے ھوئے یہاں تک کہہ دیا ھے کہ ۔ ۔ ۔
ان افغانی طالبان کے لیڈروں میں سے کوئی ایک بھی ریپ کئے بغیر ہمارے فوجی جوانوں نے نہیں چھوڑا ھے ۔
اس سے زیادہ گندی گالیاں افغانیوں کی طرف سے طالبان لیڈر شپ کو ملتی تھیں !
لیکن ! !
اس بات کا ادراک ھونا چاھیے کہ ھم اپنی قوم کو کوئی اچھا مسیج دیں ۔
آپ نے بتایا تھا کہ لڑکوں کے ساتھ مخلوط نظام تعلیم میں روایتی پردہ نہیں کرتی تھیں لیکن پردہ کی روپ میں آنے والی لڑکیوں کے حالات اچھے نہیں تھے یہاں تک خراب لباس کی وجہ سے آپ نے دعوت کا کھانا بھی چھوڑ دیا تھا ۔
قرآن مجید کی سورہ نور میں لعان کے احکام کو دیکھ لیں تو مشرقی معاشرہ اس کو قبول نہیں کرے گا ۔ ۔ ۔
بھلے کوئی کتنا بڑا ملحد ، سیکولر ، لبرل اور کمیونسٹ ھی کیوں نہیں بن جائے مگر اپنے ماحول کے خلاف قرآن کو قبول نہیں کرے گا
اور ۔ ۔ ۔
مغرب کے لوگوں کو پتہ چل جائے تو اس کی وجہ سے وہ اسلام کو بھی قبول کر لیں گے ۔
البتہ !
جب لعان کے حکم کا موازنہ حلالہ کی لعنت سے کیا جائے جس کو اسلام کے نام پر غلط مسلط کیا گیا ھے تو ۔ ۔ ۔
ھندو سمیت کوئی مشرقی اور مغربی انسان اس ۔ ۔ ۔
لعنت اور بے غیرتی کو قبول نہیں کرے گا ۔
جب اس کی حقیقت سامنے آئے گی تو مسلمانوں میں اعتدال قائم ھوگا اور ۔ ۔ ۔
افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان بھی اپنی جنونیت سے نکل آئیں گے ۔
🔴 Zohran Mamdani First Muslim New York Mayor |Zohran Mamdani Wife |Zohran Mamdani Complete Biography
جنوری 11, 2026
تبصرہ