بی بی ! آپ کے ایمانی جذبات کو دل کی گہرائیوں سے سلام ۔ آپ نے خلافت کا دفاع کیا اور ہماری تخلیق کا مقصد بھی خلافت ہے۔ ہم نے فرض کیا کہ اسلام آباد میں خلافت قائم ہوگئی، امریکہ یورپ اور اسرائیل کو فتح کرلیا۔ ان کی خواتین کو ہم لونڈیاں بناکر لائے تو ان کا شرعی لباس کیا ہوگا؟۔ کیا فقہ کی کتابوں میں لونڈیوں کا شرعی لباس کوئی بتائے گا کہ کیا ہوگا؟۔
ہم نے جب منکرات کے خلاف آواز اٹھائی تھی تو 1987 میں مولانا عبداللہ درخواستی کے بیٹے مولانا فداء الرحمان کے مدرسہ میں ڈنڈے کے زور پر وی سی آر کو روکا تھا۔ جب 1990 میں اسلام آباد سمیت ملک بھر کے اکثر چھوٹے بڑے شہروں میں شرعی شعار کیلئے آواز اٹھائی تھی تو شاید آپ کے کانوں میں بھی اس کی گونج پہنچی ہوگی۔ میرا تعلق علماء دیوبند کے مدارس سے تھا مگر علامہ عطاء محمد بندھیالوی بریلوی نے خلافت کیلئے سارے علماء سے فتوی مانگا تھا اور اس وقت جنرل ضیاء الحق کی وجہ سے ایک طرف علماء دیوبند خلافت کے مسئلے پر سوال کا جواب نہیں دے رہے تھے اور دوسری طرف جمہوریت کی مخالفت بھی وردی والے کی وجہ سے کررہے تھے۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مولانا عبدالمالک کاندہلوی نے بیان دیا تھا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلے مارشل لاء لگایا تھا۔ مولانا عبداللہ اسلام آباد سے کراچی بنوری ٹاؤن میں تشریف لاتے تھے اور وردی کی حمایت کی بیماری ان کی وجہ سے بنوری ٹاؤن کراچی کے اکابر علماء کو بھی لگی تھی۔ ہم نے خلافت کیلئے کام شروع کیا تھا تو وزیرستان کے اسٹوڈنٹ نے غازی عبدالرشید سے پوچھا کہ وزیرستان کا ایک ایسا بندہ ہے تو اس نے فرمایا کہ وہ تو ایک نمبر کا بدمعاش ہے۔ پاک فوج کو اس بات پر بہت بہت سلام کہ اپنے ٹاؤٹ کو تحفظ دیا اور بگڑے ہوئے بے ایمان ٹاؤٹوں کا ایمان لوگوں کو دکھا دیا۔ امریکہ میں صدر ٹرمپ کی ساتھی خاتون نے قرآن پاک جلادیا لیکن جب کسی ٹاؤٹ کو احتجاج کیلئے نہیں اٹھایا تو کہیں سے آواز نہیں آئی۔ خلافت کو توڑنے والی سعودی حکومت کے منظور نظر کس علماء کا طبقہ رہا ہے؟۔ لیکن جب گھاس نہیں ڈالی جارہی ہے تو انگور کھٹے ہوگئے۔ اسلام آباد میں اوقاف کے زیر انتظام آبپارہ کے قریب مسجد میں اسلحہ اور جہادی ٹریننگ سینٹر ختم نہیں ہوتا تو آج جمہوریت کے دلدادوں کی خیر نہیں تھی۔ لیکن شکر ہے ابھی وہ ٹاؤٹ والا معاملہ نہیں رہا ہے۔ آپ جرآت مند خاتون ہو لیکن شعور کے بغیر جذبات کا نتیجہ قابل افسوس ہوتا ہے۔
پرویز مشرف نے خواتین کو نکلنے کا راستہ دیا تھا جس کا مولانا عبدالعزیز نے بھی فائدہ اٹھایا اور اخبارات میں اور الیکٹرانک میڈیا پر پرویز مشرف کے خلاف آواز اٹھ رہی تھی کہ تم نے اپنے بندے بٹھائے ہیں لیکن جب شیلنگ کرکے ایک غازی کو شہید کردیا اور مولانا عزیز کو غازی بنادیا تو وہی میڈیا مشرف کے خلاف ہوگیا۔ بس محترمہ کسی کی باتوں میں نہیں آنا کربلا پر شیعہ ماتم کرتے ہیں اور لال مسجد سانحہ بھی جذبات کے زندہ کرنے اور بے شعوری کے دفن ہونے کا اللہ کرے کہ زبردست ذریعہ بن جائے۔ آپ سے نفرت غلط بات ہے معاشرے میں بہت کچھ غلط ہوتا ہے اور آپ نیک خواہشات رکھتی ہیں۔ خلافت سے پہلے یا خلافت کے ساتھ ہماری اصلاح ہوجائے۔