تبصرہ
فریدی صاحب! آپ اپنی صلاحیتوں کو ضائع نہیں کریں۔ میں آپ کی توجہ اصول فقہ کی کتابوں کی طرف کرانا چاہتا ہوں۔ کیا قرآن کی تعریف یہ صحیح ہے کہ المکتوب فی المصاحف سے مراد مکتوب نہیں کیوں کہ مکتوب تو محض نقوش ہیں ان پر حلف بھی نہیں ہوتا ہے، اور سورہ فاتحہ کو علاج کیلئے پیشاب سے لکھنا جائز ہے اگر یقین ہو کہ علاج ہوجائے گا (نورالانوار ملا جیون فتاوی شامی فتاوی قاضی خان ریزہ الماس مفتی سعید خان نکاح خواں عمران خان) ۔ المنقول عنہ نقلا متواترا بلا شبہ متواتر سے غیر متواتر آیات نکل گئیں اور بلاشبہ سے بسم اللہ نکل گئی۔ کیا پھر قرآن کی سلامتی پر ایمان رہتا ہے؟۔ علامہ صاحب! علماء کو قرآن کی طرف متوجہ کریں۔