تبصرہ عتیق گیلانی
———–
یہ خاتون خود کو حماس کے ایک رہنما کی سابقہ بیوی بتاتی ھے جو قطر میں پیدا ھوئی اور پھر غزہ منتقل ھوئی ۔
اسلام کے حوالے سے منفی سوچ کا اظہار کرتی ھے کہ ۔ ۔ ۔
نفرت کا دین ھے !
حماس نے کوئی فلاحی سکول وغیرہ کے بجائے سرنگیں کھودیں اور خواتین و بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررھے ھیں !
یہود کا خاتمہ چاھتے ھیں پھر خواتین سے محبت نہیں کرتے پھر اس نے خواب دیکھا اور خدا نے اس کو عیسائی بنادیا !
وہ کہتی ھے کہ اسلام سوال اٹھانے سے منع کرتا ھے !
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کو گود لیا پھر اس کی طلاق کروادی اور خود شادی کرلی !
اسلام انسانوں سے دشمنی سکھاتا ھے اور عیسی علیہ السلام نے انسانیت کیلئے قربانی دی !
مسلمانوں اور عیسائیوں کے ماحول کا فرق بتاتی ھے کہ ۔ ۔ ۔ اسلام اور مسلمان انسانیت کے دشمن ھیں ! جہاں نفرت سکھائی جاتی ھے اور عیسائی انسانیت سے محبت سکھاتے ھیں ! ! !
کل افغانستان میں جنگ وجدل اور قتل وغارت کے بعد ۔ ۔ ۔ ۔
اس طرح کی عورتوں کی کہانیاں آئیں گی !
اس لئے علماء اور مذھبی طبقات خود بھی اسلام کو سمجھیں اور ۔ ۔ ۔ ۔
سارے مسلمانوں کو بھی سمجھائیں ۔ ۔ ۔
تو آنے والے دجالی فتنے سے حفاظت ہوسکتی ھے۔
–++++++++–
Ex-Hamas Wife Encounters Jesus in a Miraculous Dream
اکتوبر 31, 2025
تبصرہ