بہت زبردست شگری صاحب! بہت اچھے معاملے کی طرف پہنچ گئے ہیں۔ اس مؤقف کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ضرورت ہے۔
شگری صاحب! میں آپ کی جرات ہمت غیرت اور انسانیت کے علاوہ ایک پختہ مومن اور سچے مسلمان ہونے کو دونوں ہاتھوں سے اور دل کی اتاہ گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔ آپ بہت زیادہ دیانتداری کیساتھ پکے سے پکے شیعوں سے زیادہ مومن اور پکے سے پکے سنی ہونے سے زیادہ اچھے مسلمان ہیں۔ مذہب کے حوالے سے آپ کا فوکس قرآن وسنت ائمہ اہل بیت اور صحابہ کرام کیساتھ ساتھ عظیم الشان علماء حق اور اولیاء عظام والا ہے اللہ تعالٰی آپ کو اپنے حفظ وأمان میں رکھے-
آپ نے علامہ سید علی شرف الدین کیساتھ جس محبت کا اظہار کیا وہ میرے لئے نقطہ آغاز تھا اور اس سے پہلے معتزلی اہل حدیث کا انٹرویو بھی دیکھ چکا تھا اور جب آپ سے علامہ شرف الدین کی وفات کی خبر کا پتہ چلا تو میرے اخبار نوشتہ دیوار کی شہ سرخی بھی وہی تھے مگر پھر ایک تو اخبار لیٹ ہوا اور کچھ دیگر اہم موضوع بھی سامنے آگئے اور یہ اندازہ بھی ہوا کہ زیادہ تر شیعہ اس کو منفی لیں گے لیکن بہرحال پھر بھی ان کو خاصی اہمیت دی اور بعد میں پتہ چلا کہ اس کا بیٹا جس کا آپ نے انٹرویو لیا وہ میرے بیٹے کا بہت اچھا دوست ہے شاہین ائرلائن میں ایک ساتھ تھے۔
آپ بہت دیانتداری کیساتھ تمام فرقوں اور مذاہب کے افراد کی فکر پہنچارہے ہیں اور جن کی فکر ذرا ہٹ کے ہوتی ہے تو وہی لوگ نہ صرف اچھائی اور انقلاب کی بنیاد ہیں بلکہ جس فرقے سے ان کا تعلق ہوتا ہے تو اس پر مخالفین کے اعتماد میں بھی اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ جب لوگ علامہ شرف الدین اور علامہ شبیر اور عراقی منفرد فکر رکھنے والے کو دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ یہ تو شیعوں میں ایمان اور اسلام کی بہت سپرٹ ہے۔