مولانا صاحب ! آپ کا لب ولہجہ اور دلیل کا انداز بہت پیارا ہے۔ ہر ایک اپنے ماحول کے مطابق سوچتا ہے لیکن اچھا انداز دوسرے کی رعایت کرتا ہے۔ حضرت ابوطالب کے بارے میں احادیث کی مختلف روایات ہیں۔ ایک روایت یہ ہے کہ وہ مشرک تھے تو اس کے حق میں دعا قبول نہیں ہوتی۔ قرآن کی آیات سے اس کاثبوت بھی دیا گیا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی ہے کہ وہ جہنم کے نچلے طبقے میں تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو قبول کرکے اللہ نے جہنم کے اوپر کی سطح پر پہنچادیا اب غور کیجئے گا کہ
نمبر 1: قرآن میں اللہ نے منافقین کے بارے میں فرمایا کہ وہ جہنم کے نچلے درجے میں ہوں گے اور جب حضرت ابوطالب کا انتقال ہوا تو اس وقت منافقین نہیں تھے۔ ایک کافر تھے دوسرے مومن۔ لیکن ابوطالب کس نفاق کی وجہ سے جہنم کے نچلے درجے میں تھے؟۔ کیا نفاق کا ایک اور درجہ دریافت کیا جائے کہ جب اندر سے کوئی مومن ہو اور باہر سے کافر لیکن اللہ نے خوف کے مارے کفر کے کلمہ کو معاف کیا ہے اور مجبوری میں کفر پر پکڑ نہیں ہو تو منافق کیسا؟۔
نمبر2: بخاری کو جب نکاح کے خطبہ کیلئے کوئی حدیث نہیں ملی تو پھر ان من البیان لسحر نقل کیا۔ رسول اللہ ﷺ کے دور میں دو جاہل بہت اچھے خطیب تھے جن کو سن کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا۔ لیکن اب نکاح کے خطبہ میں کتنا اہتمام ہوتا ہے۔ شیعہ جاہلوں کو چھوڑ دیں اسلئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کا اظہار 40 سال کی عمر کیا اور نکاح 25 سال میں ہوگیا تھا۔ البتہ جیسے نکاح کے خطبہ کا اہتمام نہیں تھا تو کیا عرب کے اس ماحول میں کلمہ پڑھانے کا اہتمام تھا؟۔ کیونکہ عجم تو چھ کلمے پڑھ لیتے ہیں مگر معنی نہیں سمجھتے اور کسی ایک صحیح حدیث میں بھی پہلا کلمہ نہیں آیا ہے اہل حدیث تو صحیح اور ضعیف روایت میں فرق کرتا ہے۔
نمبر3: بخاری نے اکٹھی تین طلاق کے جواز میں حضرت رفاعہ القرظی کی بیوی کا واقعہ نقل کیا ہے جس میں صرف امام ابوحنیفہ کے مقابلے میں امام شافعی کو ترجیح دی۔ جس کی وجہ سے کتنے لوگوں کی عزتیں لٹ گئی ہیں۔ خاندان تباہ ہوگئے ہیں۔ اسلام بدنام ہوگیا ہے۔ حالانکہ بخاری نے دوسری جگہ بتایا ہے کہ رفاعہ القرظی نے الگ الگ تین طلاق دی تھیں۔ اگر حنفی شافعی کے اندر تفریق کرکے اتنا بڑا نقصان پہنچ گیا ہے تو کیا بنوامیہ اور بنوعباس کا حضرت علی اور ان کی اولاد سے خاندانی خوف ابوطالب کے بارے میں غلط روایت نقل کرنے کا رویہ نہیں ہوسکتا ہے؟
میرا مقصد صرف تھوڑا غور کرنے کی دعوت ہے۔
عبد الہادی خان (@abdulhadikhan87)
جہنم میں سب سے ہلکا عذاب ابو طالب کو ہوگا۔
:عبد الہادی خان (@abdulhadikhan87) کو عتیق گیلانی کا جواب
مع جدتك التی يخرج اجدادك من فرجها في الجنة انشاء الله لأن الكوافر من يكذبن الدين الحق لما وصل اليهن ما كان يكذب ابو طالب دين الحق بل نصره بكل جدوة وما كانت جدك كذبت لانه لم يبلغ إليها
تمھاری اس دادی کے ساتھ ابو طالب جنت میں ہوگا جس کی شرم گاہ سے تمھارے آباؤ اجداد نکلے ہیں انشاءاللہ اسلیے کہ کافر عورتیں وہ ہیں جب ان تک دین پہنچے اور وہ جھٹلائیں۔ ابوطالب نے دین حق کو نہیں جھٹلایا بلکہ اپنی تمام توانائی کے ساتھ اسکی مدد کی اور تمھاری دادی نے بھی دین حق کو نہیں جھٹلایا اسلیے کہ اس تک پہنچا ہی نہیں تھا۔