پورا کلپ کیوں کاٹ دیا؟۔ غزہ کے لئے جتنی کوشش کی وضاحت کردی ہے اس پر اسحاق ڈار صاحب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ یہ صرف ہمارا نہیں بلکہ تمام مسلمانوں اور انسانوں کا مسئلہ ہے۔ سچی بات یہ ہے کہ سینیٹر مشتاق صاحب کے جانے پر خوشی بھی تھی اور فکر بھی کہ اس کی وجہ سے دوسروں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ جیسے مولانا مسعود اظہر کا بھارت جانا غلط تھا جس کو طیارہ ہائی جیک کرکے واپس لایا گیا۔ غزہ کے لئے امدادی ٹیم میں ان لوگوں کو جانا چاہیے تھا جن کی طوفان اقصی کے یہودی سویلین اور غزہ کے سویلین سے یکساں ہمدردی ہو۔ سینیٹر مشتاق صاحب جب القسام پر فخر کرتے ہیں تو اس کو نہتے لوگوں کے ساتھ نہیں جانا تھا۔ پھر باربار ویڈیوز بنانے سے اسرائیل کو مشتعل کرنے والی بات تھی۔ قافلے کے منتظمین صرف اور صرف انسانی ہمدردی کے تحت گئے اور ان کے ساتھ سیاسی اور جہادی عزائم رکھنے والوں کو نہیں جانا چاہیے تھا۔ اور جاتے تو جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام کے نرم مزاج اور فرض شناس جاتے اور مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمن کو بھی ساتھ لے جاتے جن کی سودی نظام کی بینکاری کے لیے بڑی خدمات ہیں۔
Pakistan Rejects Trump’s Gaza Plan – Policy Stance Revealed – Ishaq Dar’s Strong Statement -24 News
اکتوبر 6, 2025
تبصرہ