تبصرہ
محترم مولانا صداقت علی فریدی صاحب! آپ کی جرات، محبت، علم، صداقت اور ایمان و انسانیت کو سلام۔ آپ ناراض نہیں ہوں آپ جیسے لوگوں کو اعتدال کیساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اسلئے کہ ماحولیاتی آلودگی بہت پھیل گئی ہے۔ بریلوی مکتبہ فکر میں بہت زبردست لوگ ہیں، کچھ جاہلوں کے فتوے ہیں برا نہیں مانیں جو بہت جاہل ہیں۔ لیکن کچھ دوسرے ناصبی ہیں جن میں غامدی کے کچھ شاگرد اور اہل حدیث سر فہرست ہیں۔
ایک وقت تھا کہ ہم بھی جہالت کی وجہ سے حضرت ابوطالب علیہ السلام کے بارے حقائق سے ناواقف تھے آہستہ آہستہ علم وشعور آتا ہے۔ آپ ایک بہت قیمتی سرمایہ ہیں تھوڑا جاہلوں پر ہلکا ہاتھ رکھیں۔ آللہ تعالٰی آپ کی عزت جان مال اور ہدایت کی حفاظت فرمائے۔