تبصرہ
قرآن خود کہتا ہے کہ ان علینا جمعہ وقرانہ اللہ کی طرف سے یہ توفیقی ہے۔ اہل سنت کی ایک روایت ہے حضرت علی نے فرمایا کہ ما بین الدفتين قرآن کے علاوہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہیں چھوڑا ہے۔ اس روایت سے قرآن کی حفاظت اور سلامتی ثابت ہوتی ہے۔ مولانا سلیم اللہ خان نے صحیح بخاری کی اپنی شرح کشف الباری میں لکھا ہے کہ "اس روایت سے اہل تشیع کی تحریف قرآن کی تردید بخاری نے کی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قرآن میں تحریف ہوئی ہے”۔ مولانا سلیم اللہ خان وفاق المدارس کے صدر اور مفتی تقی عثمانی کے استاذ تھے حوالہ دیکھ لیجئے گا۔