تبصرہ عتیق گیلانی
———-
آپ کی بات بالکل درست ھے ۔ اس طرح سے جس شخص کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ھے تو اس کو نقصان کم پہنچتا ھے اور ملک وقوم کو زیادہ پہنچتا ھے ۔
احمد نورانی صاحب بھی دوسروں کے رشتہ داروں کو نشانہ بناتا ھے اور بدلے میں اس کے بھائی والدہ اور بہن کو بھی مشکلات سے گزرنا پڑتا ھے ۔
معاشرے میں انتقام کی جگہ عدل واعتدال کی آج جتنی ضرورت ھے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ۔ احمد نورانی صحافت سے زیادہ وکالت کرتے ھوئے دکھائی دیتا ھے ۔ حالانکہ اس کی مخالفت سے ملک وقوم کا نقصان نہیں فائدہ ھی ھوتا ھے ۔ بہت سارے معاملات میں اس کی صحافت بھی لاجواب ھے مگر بعض اوقات ضرورت سے زیادہ غلط رنگ دے دیتا ھے ۔
پورا ہندوستان آپریشن سندور پر پریشان ھے لیکن نورانی صاحب الگ نکتہ نظر پیش کرتے ھیں لیکن کئی معاملات میں وہ بہت اچھے انداز میں ریاست کا موقف پیش کرتے ھیں کہ بندوق والوں کے خلاف بندوق اور سختی سے پیش آنا چاھیے ۔ جس میں نورانی صاحب کا کوئی ثانی نہیں ھے ۔ البتہ کچھ لوگ پھر چھچھورے کی طرح لگتے ھیں ۔
لیکن !
نورانی صاحب کی بات میں وزن ھوتا ھے۔
What happened to Ahmad Noorani’s brother?Pak-India war? Saba Qamar sends legal notice to journalist
جنوری 9, 2026
تبصرہ