علامہ شمس الدین حسن شگری صاحب ! آپ کا بہت بہت شکریہ کہ علماء کرام کے مختلف طبقے سامنے لارہے ہیں۔ کراچی کے خورشید وارثی نے اتحاد امت کے نام پر تنظیم بنائی اور کتابیں بھی لکھی ہیں۔ اس میں اصل اصولِ شیعہ تین ہیں، توحید، رسالت اور آخرت۔ شاہ اسماعیل شہید پہلا شخص ہے جس نے منصب امامت کے شیعہ تصور کو اس حد تک مان لیا ہے کہ إمام اللہ کی طرف سے مبعوث ہوتا ہے جبکہ ان کے دادا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب یا مکاشفہ میں فرمایا کہ شیعہ کی گمراہی عقیدہ امامت کی وجہ سے ہے۔ پھر اس کی تشریح اپنے ذہن کے مطابق یہ کی ہے کہ اس کی وجہ سے ختم نبوت کا انکار لازم آتا ہے۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی تشریح سے شیعہ کافر بنتے ہیں حالانکہ ان کو کافر نہیں گمراہ کہا گیا ہے اور شاہ اسماعیل شہید کی کتاب منصب امامت نے اس کفر وگمراہی کے فتوے کا وزن بہت کم کردیا ہے۔ مولانا حق نواز جھنگوی کے بعد سپاہ صحابہ کے علامہ ضیاء الرحمان فاروقی نے مشہور تقریر کی تھی کہ شیعہ سے ہمارا اختلاف قرآن پر نہیں ہے صحابہ پر بھی نہیں ہے ہمارا اصل اختلاف شیعہ سے عقیدہ امت پر ہے ۔
اگر ان حقائق کا مطالعہ ہوجائے تو بہت تبدیلی آسکتی ہے۔
امام غائب یا حاضر امام؟ Hidden Imam vs Ismaili Imamate امامت اور تکفیرAftab Jawadi,Shamsuddin Hassan
ستمبر 23, 2025
تبصرہ