پوسٹ تلاش کریں

غامدی کاقرآن پر جھوٹ کہ مسلمانوں کوقیامت تک اقتدار نہیں مل سکتاہے اور قرآن سے ٹکا کے جوابات

غامدی کاقرآن پر جھوٹ کہ مسلمانوں کوقیامت تک اقتدار نہیں مل سکتاہے اور قرآن سے ٹکا کے جوابات اخبار: نوشتہ دیوار

یہ میں محض فنون طبع کے طور پرنہیں کہہ رہا۔قرآن کہتا ہے تلک الایام نداولھا بین الناس ہم دنیا کے اقتدارکواسی طرح لائن میں ایک کے بعد دوسری قوم کو دے رہے ہیں۔ یہ وہ آخری زمانہ ہے جس کا قرآن نے بتایا کہ حضرت نوح کے تیسرے بیٹے یافث کی اولاد اب قیامت تک حکمران رہے گی۔ یافث کی اولاد یںیہ ہیں جوابھی امریکہ ، آسٹریلیا ، یورپ ، وسط ایشیااور اسی طرح ہندوستان میں بھی بڑی حد تک آباد ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے اب اسٹیج پر ان کو موقع دے رکھا ہے۔ مسلمان قومیں اپنا وقت لے چکی ہوئی ہیں۔ (جاویداحمد غامدی)

غامدی اللہ رحمان کی نہیں شیطان کی نمائندگی کرتا ہے۔

وقال الشیطان لما قضی الامر ان اللہ وعد کم وعد الحق ووعدتکم فاخلفتکم وماکان لی علیکم من سلطان الا ان دعوتکم فاستجبتم لی فلا تلومونی ولومواانفسکم ما انا بمصرخکم و ما انتم بمصرخی انی کفرت بما اشرکتمون من قبل ان الظالمین لھم عذاب الیمOواُدخل الذین اٰمنوا و عملوا الصالحات جناتٍ تجری من تحتھاالانھارخالدین فیھا باذن ربھم تحتھم فیھا سلامO

”جب فیصلہ ہوگا تو شیطان کہے گا کہ بیشک تمہارے ساتھ اللہ نے وعدہ کیا حق کا وعدہ اور میں نے تمہارے ساتھ وعدہ کیا تو تمہارے خلاف کیا۔میرا تم پر کوئی جبر نہیں تھامگر یہ کہ تمہیں دعوت دی تم نے قبول کی۔پس مجھے ملامت نہ کرو بلکہ خود کو ملامت کرو۔ تم مجھے الزام نہ دو، میں تمہیں الزام نہیں دیتا۔بیشک جب تم مجھے شریک ٹھہرا رہے تھے تو پہلے ہی میں نے اس کا انکار کیا تھا۔ بیشک ظالموں کیلئے درد ناک عذاب ہے اورداخل ہوںگے جو ایمان لائے اور عمل کئے صالح باغات میں جنکے نیچے نہریں بہتی ہیں اللہ کی اجازت سے ہمیشہ اس میںہونگے اورخوش آمدید انکا سلام ہوگا”۔ ( ابراہیم:22،23)

الم تر کیف ضرب اللہ مثلًا کلمة ً طیبةً کشجرةٍ طیبةٍ اصلھا ثابت و فرعھا فی السمائOتوتی اکلھا کل حینٍ باذن ربھا و یضرب اللہ الامثال للناس لعلھم یتذکرونOومثل کلمةٍ خبیثةٍ کشجرةٍ خبیثةٍ اجتثت من فوق الارض مالھا من قرارٍOیثبت اللہ الذین اٰمنوا بالقول الثابت فی الحیاة الدنیا وفی الاٰخرة و یضل اللہ الظالمین ویفعل اللہ مایشائOالم تر الذین بدلوا نعمت اللہ کفرًا و احلوا قومھم دارالبوارOجھنم یصلونھا و بئس القرارOو جعلوا للہ اندادًا لیضلوا عن سبیلیہ قل تمتعوا فان مصیرکم الی النارOقل لعبادی الذین اٰمنوا یقیموا الصلاة و ینففقوا مما رزقناھم سرًا و علانیةً من قبل ان یأتی یوم لابیع فیہ ولا خلالO

”کیا تونے نہیں دیکھا اللہ پاک بات کی مثال کیسے دیتا ہے جیسے پاک درخت جس کی اصل ثابت اور شاخ آسمان میں جوہر وقت اپنا پھل دے اپنے رب کی اجازت سے ۔ اللہ مثالیں دیتا ہے تاکہ وہ نصیحت لیںاور خبیث بات کی مثال خبیث درخت کی جس کو زمین پر سے اکھاڑ پھینکا جائے جس کیلئے کوئی ثبات نہیں۔ اللہ ثابت کرتا ہے ایمان والوں کو قول ثابت سے دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور اللہ ظالموں کو گمراہ کرتا ہے وہ جو چاہے کرے۔ کیا آپ نے نہ دیکھا جنہوں نے اللہ کی نعمت کو کفر سے تبدیل کیااور اپنی قوم کو تباہی کا حقدار قرار دیا۔ جہنم میں پہنچیں گے اور ٹھکانہ برا ہے اور انہوں نے اللہ کے برابر کیا تاکہ لوگوں کو اس کی راہ سے گمراہ کریں۔کہو کہ فائدہ اٹھالو! پس بیشک تمہارا ٹھکانہ آگ کی طرف لوٹنا ہے۔کہہ دو میرے ایمان والے بندوں سے کہ نماز پڑھو اور جو ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو چھپ کر اور اعلانیہ اس دن کے آنے سے پہلے جس میں کوئی تجارت نہ ہوگی اور نہ وقفہ ہوگا”۔ (ابراہیم24تا31)

جس دن اسلامی انقلاب کا بگل بجے گا تو دنیا میں یہ خبر ایسی پھیلے گی کہ تجارت کی جگہ پر لوگ خبریں اسکرین پر دیکھیںگے ۔ تجارت ہوگی ، نہ وقفہ ہوگا۔ انقلاب کیساتھ اللہ نے غامدی شیطان پیدا کیاتاکہ جیسے اسلام کی نشاة اول میں قرآن تازہ خبروں سے بھرا ہوا تھا ویسے اسلام کی نشاة ثانیہ کیلئے تازہ ہے۔

اس شمارے میں جاوید غامدی کو قرآن سے ٹھوس جوابات اساتذہ اور استاذ قاری مفتاح اللہ صاحبکی تلمیذی کاثمرہ ہے۔

وہ درویش تھا اس درویش پہ مان کروں؟
ایسی درویشی پر میں درویشوں کو قربان کروں
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ جنوری2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

– المھدی موجود علی الانترنت
قرآن کی روشنی میں شیخ ابن عربی کی فکرکا تجزیہ
قرآن عدل وتوازن سے وہ انقلاب پیدا کرتاہے کہ زمین میں انصاف ، برزخ اور آخرت کی بشارت ہو۔