پوسٹ تلاش کریں

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی کو جواب سے پہلے ٹریلر

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی کو جواب سے پہلے ٹریلر اخبار: نوشتہ دیوار

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی کا ہم پریہ بہت بڑا اعتراض اور مسئلہ3طلاق پرایک تفصیلی فتویٰ ١ور میری طرف سے مدلل جواب:سید عتیق الرحمن گیلانی

بینک نکاح کی طرح حلال ہے حسن عثمانی

وہ عورت جس کو آپ دیکھ نہیں سکتے جس کو آپ ٹچ نہیں کرسکتے شرعاً حرام ہے۔ صرف قبول کرنے سے وہ لکھا ہوا ہونا بھی ضروری نہیں ہے ، بس قبول کرلیا ۔ وہ عورت آپ کیلئے حلال بھی ہوگئی جائز تعلقات بھی آپ کیساتھ ہوگئے۔ آپ کی ساری خواہشات اور جو ڈیزائر ہیں وہ بھی پوری ہورہی ہیں شریعت کے مطابق۔ تو وہ لیونگ سسٹم میں اور اس میں کیاایک فرق ہے مجھے بتادیں؟ فرق یہ ہے کہ یہاں پر قبول کیا۔(سوال: اگر کوئی اعتراض کرے کہ مولوی بینکوں میں کیا کرتے ہیں تو میں ان کو بولوں گا کہ وہ نکاح پڑھاتے ہیں قاضی سے)۔ ہاں کلیئر ہوگئی بات بہت ہی آسان ہوگئی بات۔ اوبھئی نکاح کرانے جاتے ہو۔مفتی حسن عثمانی۔RaftarTv
ــــــــــ

کتااورخنزیربھی اسلامی ہوتا ہے مفتی مینگل

اسلامی بینک۔کوئی کتا بھی اسلامی ہوتا ہے؟ خنزیر اسلامی ہوتا ہے۔خنزیر خنزیر ہی ہوتا ہے۔ ایک پاخانہ حلال۔ ایک پاخانہ حرام۔ پاخانے کی دو قسم: اسلامی پاخانہ اورغیر اسلامی پاخانہ، باتیں عجیب کر رہے ہیں، ہمارے مولوی سرپرستی بھی فرمارہے ہیں کریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لیکن پاکستان کے جو بڑے ادارے ہیں اور جو اصل مفتی ہیں الحمدللہ انہوں نے ساتھ دیا نہیں، دیں گے بھی نہیں۔ وہ کر لیں کوئی فرق نہیں پڑ یگا۔ البونک الاسلامیہ الحرامیہ۔ لا تاکل الربا اضعافاً…سُود خورآدمی کافرمایا کہ میں اللہ خود اس سے جنگ لڑوں گا۔ معلوم نہیں کہ پٹھان جیت گیا اللہ سے لڑتے ہوئے یا بلوچی جیت گیا یا کوئی عرب یا عجمی جیت گیا لیکن پھر بھی ہم جیت رہے۔
ــــــــــ

تبصرہ : ازعتیق گیلانی

آج علماء ومفتیان نے جس طرح سودی بینکاری کا حلالہ کروانے کوجائز اور ناجائز قرار دینا شروع کیا ہے تو کبھی مفتی تقی عثمانی کا بہنوئی مفتی عبدالرؤف سکھروی کے مواعظ شائع ہیں کہ” شادی بیاہ کی رسم میں لفافہ لینا دینا سود ہے اور حدیث میں سود کے73گناہ ہیں جن میں کم ازکم گناہ اپنی ماں کیساتھ زناکے برابر ہے”۔ پھر سودی بینکاری کو جواز فراہم کیا جو علماء دیوبند نے متفقہ طور مسترد کیا پھر طوفان میں بہہ گئے۔ پہلے حلالہ کی لعنت کا اکا دکا درباری مولوی نے فتویٰ دیا پھر اس کو کارِثواب اور جنسی کاروبار بنادیا۔آج لعنتی طبقہ نے حد کردی، سود ماں کیساتھ زنا کو جواز فراہم کردیا ہے؟۔
ان عقل کے اندھوں کو الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے لیلیٰ نظر آتا ہے
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی کو جواب سے پہلے ٹریلر
سورہ قریش میں سردی گرمی کا سفر الفت ۔ اس گھر کے رب کی عبادت کریں جس نے بھوک میں کھلایا اور خوف سے امن دیا
قرآن اورخلق خداکی تبدیلی