پوسٹ تلاش کریں

پاکستان کے وہ لوگ جنہوں نے طوفانی بارش اور سیلاب میں انسانیت کی شاندار مثال قائم کردی

پاکستان کے وہ لوگ جنہوں نے طوفانی بارش اور سیلاب میں انسانیت کی شاندار مثال قائم کردی اخبار: نوشتہ دیوار

میاں بیوی نے انسانیت کی شاندار مثال قائم کردی

ٹریفک میں پھنسے بچوں کو نکال کر اپنے گھر لے گئے

نمائندٹی وی City21:باران رحمت زحمت نظر آئی ، کراچی شہر بلاک، شہری پریشان، بچے ، فیملیز یا خواتین باہر تھیں 8 ،8 گھنٹے سے زائد وقت شاہراہوں پر گزارا، خوف کی فضا پھیلی کہ بچے خیریت سے ہیں یا نہیں ۔یہ فیملی جنہوں نے کچھ بچوں کی مدد کی۔ ہیرو ثابت ہوئی اور کچھ بچوں کو اپنے گھر میں لائے۔ رات اپنے پاس رکھا۔ یہ ڈاکٹر صاحب اور ان کی مسز بھی ہیں۔

اسلام علیکم! آپ نے ہدایات جاری کیں تو کیا سچویشن تھی اور کیسے ہوا؟۔
خاتون: تقریبا 6 بجے کے بعد میری بھابھی کا فون آیا کہ میرا بھتیجا 2 بجے سکول سے نکلا ہوا تھا گھر پہ نہیں پہنچا اور اس کی وین 6-4 گھنٹے سے ناتھا خان برج پہ پھنس چکی تھی کیونکہ آگے کا راستہ نہیں تھا۔ مجھ سے رابطہ کیا ،بھائی شہر میں نہیں تھے تو ہم پریشان تھے کہ بچوں کا کیا ہوگا۔ ہم لوکیشن کے قریب تھے ،ان کی ملیر کی رہائش تھی تو ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں۔

میرے بھائی کا پریشانی سے کافی برا حال تھا بھابی کا بھی یہ پتہ تھا کہ بچے 2-1بجے سے پہلے یا شاید پوری رات گھر نہیں پہنچیں گے ۔میرے خیال سے ہم نے اس چیز کو قبول کر لیا کہ کچھ بھی کر لو پھنسنا ہی ہے روڈوں پر بدقسمتی سے ۔ جہاں وین پھنسی تھی، بچوں کی حفاظت کے خدشات تھے۔ کچھ کھایا پیا نہیں تھا ۔ وین ڈرائیور بیچارہ ذمہ داری سے ان کو سنبھالے بیٹھا تھا ، وین نہ آگے لے جا سکتا تھا نہ پیچھے ۔ بچوں کے پاس ایک دو فون تھے وہ حاضر دماغی سے لیکر چل رہے تھے۔ تو ہم نے ارادہ کیا کہ صرف بھتیجے ہی کو نہیں سارے بچوں کو لائیں کیونکہ انکے ماں باپ بھی پریشان تھے۔ ان سے اجازت لی کہ ہم انکے بچوں کی ذمہ داری لیکر کم از کم چھت کے نیچے لے آئیں وہ روڈوں پہ پوری رات نہ گزاریں۔پہنچنا آسان نہیں تھا پہنچ جاتے تو ہم بھی شاید پھنستے ،واپسی کا محفوظ راستہ دیکھنا تھا ،ہماری نیول ایریا میں رہائش ہے شاہراہ فیصل پر ایک راستہ یہ تھا کہ ہم ائیر فورس کے بیس کے اندر سے نکلیں وہاں پہ ڈاکٹر صاحب کے ایک دو وثوق ہیں وہ ائیرفوس اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں تو وہاں پہ ہم نے رابطوں کو استعمال کیا۔ ڈاکٹر شعیب ڈائریکٹر نیسٹپ(NASTP) کے بہت شکر گزار ہیں۔ ہماری بہت مدد کی کہ ان کی وجہ سے ایئر فورس بیس روتھ فاؤ یونیورسٹی تک ہم پہنچ گئے۔ گاڑی ہم نے وہیں پارک کی ۔

ڈاکٹر اطہر: آپشن ہمارے پاس یہی تھا کہ پیدل جانے کی کوشش کریں اور ہمیں تھوڑا سا اندازہ ہے کہ شاہراہ فیصل پہ کہاں پہ پانی زیادہ کہاں کم ہوتا ہے اور ہر پچھلے کئی سالوں سے مخصوص جگہ سے شاہراہ فیصل بلاک ہوتی ہے ، سارا شہر دو حصوں میں بٹ جاتا ہے۔ ایک ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ ہے اسکے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا کہ یہ ہمیں پیدل ہی کرنا تھا۔ زیادہ خطرہ یہ تھا کہ کوئی مجھ سے فون چھین کر لے جائیگا جس سے ان سے رابطے میں ہوں جہاں سے میں انکی GPS لوکیشن ڈھونڈ رہا ہوں یا سڑک پہ جو مین ہولز ہیں اس میں خود نہ گر جاؤں یا بچے نہ گر جائیں۔ تو خیر ایک سوا گھنٹہ مجھے لگا وہاں پہنچنے میں۔ ا سکے بعد اپنے بچے کیساتھ جو دیگر بچے سٹوڈنٹ تھے تو انکے والدین سے پرمیشن لی کہ ہم ان کو ساتھ لے آئیں۔ بچوں کو کہا کہ ایک لائن بنا لو اور ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ لو مضبوطی سے تاکہ خدانخواستہ اگر کوئی بچہ پھسل جائے یا گر جائے تو خطرہ تھا کہ 8 میں سے کو ئی بچہ راستے میں گم نہ ہو جائے کیونکہ بہت لوگ تھے پورا کراچی برج کے ایک طرف سے دوسری طرف جا رہا تھا۔


 

مولانا فضل غفور کی قیادت میں مدارس کے 5 ہزار طلباء JUIکے کارکنوں کی بونیر میں بلاتفریق بڑی خدمات

دینی مدارس کے طلبہ نے نئی مثال قائم کردی
سیلاب سے متاثرہ گھر کی صفائی کے دوران لاکھوں کا سونا ملا جو خاتون کے حوالے کردیا۔

کیچڑلدی آبادی میں بلاتفریق مذہب انسانی بنیاد پر5 ہزار کارکن کی میدان میں بڑی خدمات ہیں سکھ گھر، گوردوارہ شامل۔ 20 تولہ سونا ملا تو طالب علم نے امانت پہنچادی پھر 10ہزار انعام ملا تو مدد کیلئے جمع کیا۔ مولانا فضل غفورنے کہا کہ”کافی بڑے جنازے پڑھائے مگر مشکل ترین لمحہ وہ تھا جب بچے نے کہا:میری ماں کو میرے لئے لاسکتے ہو؟”۔


 

تینوں چرواہے قومی ہیرو قرار پائے

سیلاب کابروقت فون پر خبردار کیا تو 600 سے700کے درمیان افراد موت سے بچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے انعام دیا۔ اللہ نے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل اور ایک کو بچانے کو تمام انسانوں کے بچانے کی طرح قرار دیا۔ خوش قسمت چہرے بہت قابل رشک ہیں۔

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ ستمبر 2025
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں