قیصر احمد راجہ صاحب! آپ کے خلوص میں شک نہیں ہے لیکن آج اسلام حقیقت میں اجنبی بن چکا ہے اور جب بھی بحث ہوتی ہے تو جس اسلام کی پاسداری کی جاتی ہے اور جس انداز میں کی جاتی ہے دونوں مقدمہ ہارے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جاوید احمد غامدی اور حسن الیاس کے خلوص پر بھی مجھے ذاتی طور پر شبہ ہے اور صرف حدیث نہیں قرآن سے بھی لوگوں کو متزلزل کررہے ہیں اور جن آیات کے واضح احکامات ہیں ان میں بھی جان بوجھ کر ڈنڈی مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن مجھ سے اور آپ سے لوگ متاثر اسلئے نہیں ہوتے کہ سرسید احمد خان سے غلام احمد پرویز تک جو زمین کاشت کی گئی اور قدامت پسندوں کا رویہ مذہب، دین اور خاص طور پر اسلام کے حوالے سے اپنے لئے جگہ کھو رہا ہے۔ اسلام نے دین میں جبر کا تصور ختم کردیا تھا جبکہ مذہبی طبقات کا رویہ جابرانہ ہے۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ کسی کی نیت اور اس کی تبلیغ سے اسلام کو نقصان پہنچتا ہے یا لوگ گمراہ ہوتے ہیں تو پھر ہم مس فٹ لگتے ہیں۔ اسلام کی آفاقی تعلیمات کو لوگ اللہ سے زیادہ زمینی حقائق کے اندر کسی مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں تو اس میں قدامت پسند سب سے زیادہ پیش پیش اور آپس میں ایک دوسرے سے نفرت کرتے نظر آتے ہیں۔
Hassan Ilyas Sahib Is Misleading Public | Record Set Straight In This Video
ستمبر 22, 2025
تبصرہ