تبصرہ عتیق گیلانی
———-
افغان مہاجرین کی لمبی قطاریں سڑک پر نوشہرہ سے تورخم بارڈر تک لگی ھوئی ھیں ، جبکہ سندھ سے جانے والوں کیلئے بلوچستان سے افغانستان جانے کا راستہ کھلا ھوا ھے ۔
کیا ایک سازش کے تحت افغانیوں اور پنجابیوں میں نفرتیں پھیلائی جارھی ہیں؟
پاکستان کی فوج میں پنجابی اور پشتون دونوں بڑی قوت ھیں اگر نفرت کامیاب ہوگئی تو پاک فوج کا بڑا نقصان ھوگا ۔
پختون کے بغير پختونخواہ میں پنجابی فوج تنہا ھوگئی اور راجہ رنجیت سنگھ اور افغانستان کے درمیان نفرتوں کی طرف پاکستان کو دھکیل دیا گیا تو خطے کی بہت بڑی بدقسمتی ھوگی ۔
اسلام کی بنیاد پر پاکستان بنا ھے اور اگر یہ جذبہ لسانی تعصبات کی طرف دھکیل دیا گیا جس پر غیر ملکی میڈیا کے پاکستانی کھلاڑی عرصہ سے کام کررھے ھیں تو ۔ ۔ ۔
نہ صرف ملک میں بڑے پیمانے پر تباھی آئے گی بلکہ واحد ایٹمی پاور فل ملک پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ھے ۔
اگر افغان بارڈر کھل گیا تو مہاجرین اپنے وطن پہنچ جائیں گے اور افغانستان آباد ھوگا اور غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو بھی سستا فروٹ مل جائے گا ۔
اشرافیہ کو فرق نہیں پڑتا کہ انگور ہزار روپیہ کلو ھو یا سو روپیہ کیوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔
کچھ لوگ دین فروش بن کر
کچھ ملک فروش اور ۔ ۔ ۔
کچھ عزت فروش اور ۔ ۔ ۔
کچھ ضمیر فروش بن کر اشرافیہ بنتے ھیں ۔
اللہ تعالٰی مخلص لوگوں کی مدد فرمائے۔
——-0——-
World Breaking News | Pakistan Afghanistan #sabookhsyed #foryoupage #foryou #pakafghan
اکتوبر 31, 2025
تبصرہ