وڑائچ صاحب ! بہت زبردست۔ مبارک صاحب ایک سمجھدار، جہاں دیدہ، حق گو اور مثبت سوچ کے حامل انسان ہیں۔ اگر آدمی روڈ پر نکلتا ہے اور پیچھے سے مختلف آوازیں کسی جائیں گی تو ڈرائیور کنفیوز ہوگا اور اچھا بھی کرنا چاہیے گا تو نہیں کرسکے گا۔ حکمران طبقے کی ایسی غلطیاں جس پر تنبیہ ضروری ہو تو پھر بھی مثبت انداز میں تنقید کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ایک بچہ اپنے چھوٹے سے دماغ میں یہ رکھتا ہے کہ چاند مجھ سے پیار کرتا ہے اور جب چلتا ہوں تو ساتھ چلتا ہے تو کوئی بات نہیں خوش فہمی کا نقصان نہیں۔ لیکن اگر دماغ میں یہ سوچ بیٹھ جائے کہ چاند میرا پیچھا نہیں چھوڑتا تو اس کا نقصان ہوگا اور اگر حقیقت کا پتہ چلے کہ چلتا ہوا نظر آتا ہے مگر چلتا نہیں ہے تو شعور کی منزل بہتر ہے۔ بازار میں گاڑی چلاتے ہوئے حواس باختہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر ڈرائیور روٹین کے مطابق چل رہا ہو تو اس کے اعصاب پر سوار نہیں ہونا چاہیے۔
Defence Agreement – India ko Kitna Khatra |
ستمبر 30, 2025
تبصرہ