پیر صاحب ! آپ اچھے انسان ہیں۔ تبلیغی جماعت کے افراد اب حلالہ نہیں کرتے اسلئے مفتی تقی عثمانی آئے روز تبلیغی جماعت کے خلاف بات کرتا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے اپنے استاد مولانا سلیم اللہ خان اور علماء دیوبند کی بات نہیں مانی اور سود کے عالمی نظام کو ناجائز حیلہ بناکر اسلامی قرار دے دیا۔ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی، مفتی زر ولی خان کراچی سے پشاور اور کوئٹہ سے لاہور تک سارے دینی مدارس کے علماء کرام ومفتیان عظام کا آج بھی مارکیٹ میں متفقہ فتوی موجود ہے۔ مفتی تقی عثمانی کا حدیث، قرآن، فقہ، عربی اور تمام علوم وفنون میں ثانی نہ ہونے کی بات ایک مذاق ہے۔ البتہ سود کو جائز قرار دینے میں کوئی ثانی بالکل بھی نہیں ہے، آپ اچھے انسان ہو، دارالعوام کراچی کی دارالافتاء میں بھی ایسے لوگ مل جائیں گے جو قرآن وسنت کے مطابق طلاق پر حلالہ کے بجائے رجوع کا فتوی دیتے ہیں۔ اور تبلیغی جماعت اب حلالہ کی لعنت سے آگاہ ہوچکی۔ اگر آپ کے واقعی مفتی تقی عثمانی استاذ ہیں تو حلالہ اور طلاق سے رجوع کے حوالے سے ایک بیان کروایا جائے.
Shaykh-ul-Islam par Aitraaz ka Tabahkun Anjaam aur Natija… Ibrat
اکتوبر 6, 2025
تبصرہ