تبصرہ عتیق گیلانی
————-
جاوید چوہدری صاحب کے کالموں اور پروگراموں میں شاید ھی کوئی دلچسپی لیتا ھو !
اور جب ۔ ۔ ۔
میڈیا کی ضرورت نہیں رھتی ھے تو پھر حکومت یا مقتدرہ کی سفارشات بھی کام آتی ھیں !
اس نے لکھ دیا تھا کہ ۔ ۔ ۔
” 1978 میں سوویت یونین افغانستان میں داخل ھوا ، امریکی روس سے براہ راست جنگ نہیں چاھتے تھے- جنرل ضیاء الحق ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قابض ھوچکے تھے اور انہیں بھی دوسرے آمروں کی طرح بڑی جنگ چاھیے تھی ”
(آرتھر پاؤل کی افغانستان پر کی گئی حیران کن ریسرچ / زیرو پوائنٹ)
چوہدری صاحب نے اس کیلئے کوئی دلیل تو نہیں دی لیکن شاید نواز شریف کی بے گناھی کا الزام ڈالنے کیلئے حفظ ما تقدم کے طور پر یہ لکھ دیا تھا
۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ اگر موجودہ دور میں کوئی جنگ چھڑ جاتی ھے تو اس کا الزام بھی موجودہ اسٹیبلشمنٹ کے سر لگا دیا ھے ۔
جب چوہدری صاحب کی وفاداری ن لیگ کے ساتھ ھو اور میڈیا پر بوجھ بن جائے تو کوئی طاقتور طبقہ آستین کے سانپ کو پھر کیوں اپنے اعتماد کے کھاتے میں کسی میڈیا چینل کیلئے بوجھ بنائے گا ؟
چوہدری صاحب کی بعض حرکتیں ویسے بھی اس کو زیب نہیں دیتی تھیں ۔
صحافی جب اپنا فرض درست انجام دیتا ھے تو سب کیلئے بڑا اثاثہ بنتا ھے
لیکن !
جب فضول کی بک بک کرتا ھے اور بہت ھی اھم معاملات میں اپنے تھوڑے سے مفاد کیلئے گھناؤنی حرکتیں شروع کرتا ھے تو سب کی نظروں سے گر جاتا ھے ۔
جب اس کے پروگرام دیکھ لیں گے ۔ ۔ ۔ تو ۔ ۔ ۔شاید
بات بھی سمجھ میں آجائے
PTI Rejects Shehbaz Govt’s 27th Amendment | Javed Chaudhry’s Show Kal Tak Shutdown | Ajmal Jami
جنوری 10, 2026
تبصرہ