انمول انور محسود – انمول پنکی کوئین
جون 4, 2026
انمول انور محسود
وزیرستان اور ٹانک کیلئے قابل فخر بیٹی انمول انور محسود نے سیشن جج، فوج میں کیپٹن اور اسسٹنٹ کمشنر تینوں عہدے کیلئے کامیابی حاصل کی تھی لیکن ترجیح انتظامی عہدے کو دیدی۔ جب حضرت عمر نے حضرت شفاء بنت عبداللہ العدویہ رضی اللہ عنہا کو مدینہ منورہ کے بازار کا انتظامی نگران مقرر کیا تھا اور حضرت صمرا بنت نہیک الاسدیہ رضی اللہ عنہا کو مکہ مکرمہ کا۔ ان کا بنیادی کام بازار میں خرید وفروخت،ناپ تول،اور تجارتی معاملات اور نظم و ضبط قائم کرنا تھا وہ بازاروں میں باقاعدہ گشت کرتی تھیں ۔ علماء ومفتیان اور مذہبی طبقات میں شدت پسندی کے رحجانات پیدا کرنے میں بھی ہمارا کردار تھا اور ختم کرنیکی کوشش بھی ہمارافرض بنتا ہے۔ علماء کے فقہ وتفسیر کی الجھنوں کو دور کیا تو آسانی ہوگی۔
ــــــــــ
انمول پنکی کوئین
انمول پنکی کی ماں پنجابی اور باپ بلوچ ہے ۔حضرت اسحق کی والدہ ان کی خاندان سے اور حضرت اسماعیل کی والدہ غیر خاندان سے تھیں۔ حضرت یعقوب اور یوسف سمیت خاندان کو ہزاروں انبیاء اور بادشاہ سے نوازا گیا لیکن قریش انبیاء کے تسلسل سے محرومی کے باوجود بھی رسول اللہۖ کے دادا، والد ، چاچوں اور دیگر بعض صحابہ کرام کی قبل ازاسلام بھی عیسائیوں اور یہودیوں سے بہتر پوزیشن تھی۔ دور کے خاندانوں کے مکسچر میں اکثر اوقات صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ جب خاص لوگ کوکین سے مرگئے تو پنکی پر ہاتھ ڈال دیا لیکن جو شیشہ، آئیس، ہیروئن اور دیگر منشیات سے تباہ ہورہے ہیں۔ گھریلو تشدد اور دشمنی سے لیکر دہشت گردی تک منشیات کا بڑا عمل دخل ہے اور سرپر ست اعلیٰ صاحبان کا پتہ نہیں کہاں چرتے ہیں؟۔ قوم پر رحم کریں۔
ــــــــــ
اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ جون2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ