پوسٹ تلاش کریں

مغوی بچی حورم پٹھان کی حالت بہت خراب تھی۔

مغوی بچی حورم پٹھان کی حالت بہت خراب تھی۔ اخبار: نوشتہ دیوار

مغوی بچی حورم پٹھان کی حالت بہت خراب تھی۔
کافی بچیاں اور خواتین قید میں تھیں۔
ڈاکوؤں کی قید سے بازیاب جینیفر کا انکشاف

ویڈیو میں عیسائی بچی جینیفر مسیح نے انکشاف کیا کہ مغوی بچی حورم پٹھان بھی سختیوں میں تھی اور بہت ساری بچیاں وہاں پر موجود ہیں جن کا مختلف علاقوں اور قوموں سے تعلق ہے۔ جب مفتی تقی عثمانی کا فتویٰ ہوگا کہ نابالغ بچی کا نکاح اس کا والد کرسکتا ہے۔ بیچنے والے بھی موجود اور خریدار بھی اور اغواء کار بھی توہم سمجھتے ہیں کہ دلائل اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے رائے عامہ کی ضرورت ہے۔افغان طالبان نے9سالہ بچی کو بالغ قرار دیا تو اس کا نکاح اس کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ مفتی تقی عثمانی کہتا ہے کہ اگر وہ بالغ نہیں تو اس کے باپ کو جبر کا حق ہے۔ یہ تو بڑی معمولی بات ہے فتاوی عثمانی جلد دوم کے خطرناک حوالہ جات ہم کئی بار دے چکے ہیں۔ علماء کرام دین کے محافظ ہیں لیکن دین کو ہی بگاڑ دیا جائے تو پھر کس کے محافظ ہونگے؟سودی بینکاری کے ؟۔ یہ تاریخ کے ہرموڑ پر یوٹرن لیتے لیتے بھول بھلیوں میں پھنس چکے ہیں۔ طالبان تصویر ، داڑھی اور پردے پر اپنا رویہ کتنا تبدیل کرچکے ہیں؟۔ لشکر بلوچستان اور سندھ پولیس اور رینجرزکے ایکشن کو دونوں ہاتھوں سے سلام ۔شکار پور کے پولیس افسرSSPمحمد کلیم کو اسپیشل سلام۔ جس نے نہ صرف مغوی حورم پٹھان کو بازیاب کیا بلکہ متعدد بچیاں بھی بازیاب کیں اور ملا عبدالوحید آرائیں کو بھی موقع پر مار ڈالا۔ اس سے پہلے ایک اور دلال غلام یاسین بنگالی کو موت کے گھاٹ اتارنے کی خبر بھی آئی تھی لیکن پھراس کا تذکرہ دوبارہ نہیں ہوا۔

حضرت مولانا ولی اللہ معروف نے بہت سارے پرانے کیس کور کئے ہیں جن میں مختلف اقوام کی عورتیں بچپن سے ہی کسی اور قوم میں بوڑھی ہوگئیں۔ ہمارے کانیگرم میں بھی ایسی دو خواتین تھیں ۔ایک ہماری رشتہ دار اور دوسری مزارع کی بیوی جو سوات سے لائی گئی تھیں۔ رسول اللہ ۖ نے واضح فرمایا کہ عورت کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوسکتا ہے ۔ فقہاء نے یہ مجبوری میں جائز قرار دیا۔ عورت تو خیر عورت ہے لیکن بچی کیساتھ یہ معاملہ اسلام کا پیدا کردہ نہیں ہے بلکہ دور ملوکیت میں اس طرح کی روایات گھڑی گئی ہیں۔

حضرت عائشہ کے حوالے سے جو حدیث گھڑی گئی ہے تو اس سے زیادہ مضبوط روایات قرآن کی تحریف کے حوالہ سے بھی ہیں اور جن احادیث کو احناف نے رد کیا ہے تو وہ حضرت عائشہ کے6سال میں نکاح اور9سال میں رخصتی سے زیادہ مضبوط ہیں۔ علماء کرام اور مفتیان عظام حضرت علامہ انور شاہ کشمیری کی زندگی سے سبق سیکھ لیں۔1933ء میں وفات کی دہلیز پر پہنچے تو فرمایا کہ ”میں نے زندگی ضائع کردی۔ قرآن و حدیث کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ فقہ کی وکالت میں اپنا وقت ضائع کیا ”۔ علامہ انورشاہ کشمیری نے اپنے شوق سے وقت کو ضائع نہیں کیا بلکہ درس نظامی کی کتابوں میں اتنا الجھاؤ تھا کہ بقول مولانا ابوالکلام آزاد کے ایک ذہین آدمی بھی اس کو پڑھ کر کوڑھ دماغ بن جاتا ہے۔ مفتی سید عدنان کا کا خیل اور مفتی ولی مظفر اور دیگر مخلص اور قابل علماء کو نصاب کی تبدیلی کیلئے میدان میں لایا جائے اور بڑی بڑی چیزوں کی نشاندہی کی جائے تو بڑا انقلاب آسکتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ انشاء اللہ ضرور آئے گا۔
ــــــــــ

9سالہ بچی کا واضح انکار

”میں زبردستی شادی نہیں کروں گی” پنو عاقل میں کمسن بچی کی فریاد، جرگہ نما فیصلے پر شدید تشویش۔سندھ پنو عاقل میں ایک کمسن بچی کی دل دہلا دینے والی فریاد سامنے آئی ہے، جس میں وہ واضح طور پر کہتی سنائی دیتی ہے ”میں وڈیرے کی بیوی نہیں بنوں گی۔بچی کی یہ آواز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور عوامی سطح پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کسی جوان لڑکی کی عزت بھی جبراً لوٹی گئی مگر ضمیر سوئے پڑے ہیں۔
ــــــــــ

بیوی کو غیر فطری سیکس سے قتل کر ڈالا۔ شوہر ہے یا جانور

News Dailyکے صحافی نے خانیوال کے المناک واقعہ پرBBCکی رپورٹ افسوسناک تبصروں پر ولاگ کیا یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مزید بے حسی اور بے ضمیری کی انتہاء ہے۔ قوم لوط کی تباہی کا سبب غیر فطری جنسی عمل سے پیدا ہونے والی بے ضمیری کی انتہا تھی جس کی ایک جھلک یہاں بھی سنائی دیتی ہے۔ پروفیسر اورنگزیب حافی پراؤڈ آف پاکستان نے مقناطیسی کشش سے نئے سائنسی فارمولے دریافت کئے۔

جائز فطری جنسی عمل کے سامنے ناجائز غیر فطری جنسی عمل بہت بڑی تباہی ہے جس میں دو طرفہ فوائد کی جگہ ایک خواہش کا پجاری دوسرے پر جبراً مسلط ہوتا ہے اور یہ کام تجارت ، حکومت اور بین لاقوامی تعلقات تک سب کچھ کو ملیامیٹ کررہاہے جس سے دنیا کو واپس لانے کیلئے ہر سطح پر کوشش کی ضرورت ہے۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ جون2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

حاجی ترنگ زئی مجاہد کا تعارف
میئر اپر وزیرستان شاہ فیصل غازی کے غیر مقامی بھرتیوں پر شدید تحفظات
”دو ندیاں” جہاں امام مہدی کی جگہ ہے