پوسٹ تلاش کریں

فاتحہ کے بعد سورہ البقرہ سے آغاز کیوں؟

فاتحہ کے بعد سورہ البقرہ سے آغاز کیوں؟ اخبار: نوشتہ دیوار

بنی اسرائیل نے کہا کہ ہمارے ساتھ مذاق ہے اور پھر انہونی بھی ہوگئی تھی

حضرت موسیٰ علیہ السلام سے بنی اسرائیل نے کہا کہ کیا آپ ہمارے ساتھ مذاق کررہے ہیں؟۔فرمایا کہ اللہ کی پناہ کہ میں مذاق کروں۔ البقرہ گائے کو بہت سوالات کے بعد ذبح کیا اور پھر اس کے بعض گوشت کو مردہ کے بعض گوشت سے لگایا تو پھر قاتل کا پتہ چل گیا۔ جس سے چند مسائل اخذ ہوتے ہیں۔

1:قاتل کی تلاش شروع سے ایک بڑا اہم مسئلہ رہاہے۔
2:چیزکو پیچیدہ بنانا بہت غلط ہے سادہ حکم پر عمل کرنا ہوگا۔
3:معجزات کے منکر دلے پہلے بھی موجود رہے ہیں۔
4:انبیاء کرام کے ذریعے ایمان عمل کا حصہ بن جاتا ہے۔
5:سائنسدان اور صوفیاء بھی قدرتی مظاہرکو سمجھتے ہیں۔
6:جو چیز ممکن ہو وہ معجزہ اور سائنس سے حاصل ہوسکتی ہے۔
7:جاوید غامدی سے ہندو لڑکی کی توحید کی دعوت بہتر ہے۔
8:تسخیر کائنات کا نظریہ سائنسی اور تصوف کی بنیاد پر ہے۔
9:سائنس معجزات کو ثابت کررہی ہے۔
10:اسلام کی نشاة ثانیہ پاکستان سے ہوگی۔

کوئی کہہ سکتا ہے کہ بڑی دور کی کوڑی لائے ہیں؟۔ جس کا جواب یہ ہے کہ اسلام کے اولین مخاطب عربی سمجھنے والے یہود ونصاریٰ اور مشرکین عرب تھے۔ قرآن نے طلاق و رجوع کے مسائل پر بہت زور دیا اور بہت ساری جاہلانہ رسوم کا خاتمہ کیا لیکن ایک طرف آج سے صرف300سال پہلے عیسائیوں کو طلاق کا معاملہ سمجھ میں آگیا اور دوسری طرف یہودی حلالہ کی لعنت میں مسلمان بھی پھنس گئے۔ اسلئے کوئی الزام نہیں لگا سکتا ہے کہ اسلام عیسائیوں اور یہودیوں سے متاثر ہوکر وجود میں آیا اور آج دنیا نے سائنس میں ترقی کی ہے ۔اگر سائنسدان کوئی ایسی چیز بنانے میں کامیاب ہوگئے کہ گائے ذبح کرنے کے بعد مردہ کے جسم سے خاص رموز بتانے لگے تو اس کا سب سے بڑا مرکز ہندوستان بن سکتا ہے جہاں گائے کو دیوی کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔ ایک لڑکی ہندو سادھنا پٹھ جس انداز میں توحید کے حوالے سے درس دے رہی ہے یہ ایک انقلاب ہے۔

ابراہیم نے پرندوں کو ٹکڑے کیا تو بلانے سے آگئے تھے یہ دل کا اطمینان تھا۔ جس کو ہندو لڑکی سمجھ سکتی ہے غامدی نہیں۔

مفتی زرولی نے مولانا شاہ احمد نورانی کے جنازے پر متحدہ مجلس عمل کو گندہ قرار دیا ۔ مفتی نظام شامزئی سے کہا: پنج پیری ہو تو مشرک کا جنازہ پڑھا؟۔ کہا: ”مولانا فضل الرحمن کا حکم تھا”۔ افہام وتفہیم اور خلوص سے معاملات حل ہوں گے۔ انشاء اللہ۔ ہم کمزور لوگ ہیں طاقتور ساتھ دیں گے تو سبھی کا بھلا ہوگا۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ جون2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

آپ دورِ انحطاط پرتوجہ دیں
حضرت خضرعلیہ السلام کے عجیب کمالات
قرآنی آیات، احادیث صحیحہ اور جدید سائنسی اور تاریخی حقائق کا ایک بڑا آئینہ