پوسٹ تلاش کریں

تقریرعلامہ ساجد نقوی کے قائم مقام علامہ عارف واحدی

تقریرعلامہ ساجد نقوی کے قائم مقام علامہ عارف واحدی اخبار: نوشتہ دیوار

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمدللہ رب العالمین والصلو والسلام علی سید الانبیا والمرسلین وعلی آلہ واصحابہ اجمعین۔ اما بعد فقد قال اللہ الحکیم ”الذین یبلغون رسالات اللہ ویخشونہ ولا یخشون احدا الا اللہ” وقال فی مقام آخر ”واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا واذکروا نعمت اللہ علیکم اذ کنتم اعداء فالف بین قلوبکم وکنتم علی شفا حفرة من النار فانقذکم منہا” وقال فی مقام آخر ”ولا تنازعوا فتفشلوا وتذہب ریحکم”

میں انتہائی شکر گزار ہوں حضرت قبلہ علامہ مفتی عبدالرحیم صاحب کا، ان کی پوری ٹیم کا۔ عرصہ سے آرزو تھی۔ جامعہ الرشید کے بارے میں سنتا ہوں جا کر نزدیک سے دیکھوں۔ آ کر دیکھا کیا خوبصورت یہ پھول آپ نے کاشت کئے، ان کو بڑا کریں، تربیت کریں، پرورش کریں اور آج جو خوبصورت گلدستہ سجایا ہے، یقینا یہ لائقِ تحسین ہے میں الفاظ میں اپنی خوشی کا اظہار نہیں کر سکتا۔ سوچتا تھا کہ وہ وقت آئے گا کہ جامعہ الرشید میں اپنے ان بچوں سے خطاب کروں گا۔ بہت سی غلط فہمیاں ہوتی ہیں۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ یہ نیشنل پیغامِ امن کمیٹی بنائی اور اس کو پورے ملک میں آٹھ نو مہینے سے ہم متحرک ہیں ہر جگہ جا رہے ہیں بڑے بڑے اداروں میں، بڑے بڑے مراکز میں اور اللہ کا شکر ہے بڑی کامیابی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں آج جیسے مفتی صاحب نے فرمایا آج سب سے بڑا دن ہے، حدیثِ مبارکہ حضور اکرم کی العلم نور یقیفہ اللہ فی قلب من یشا من عبادہ آپ اللہ کے پسندیدہ لوگ ہیں۔ اللہ نے وہ نورِ علم آپ کے دل میں ڈالا ہے اور انشا اللہ اس میں بہتری ہوگی اور مزید آگے بڑھیں گے۔

دینِ مکمل اسلام ہے ”ان الدین عند اللہ الاسلام” فتی صاحب نے کہا۔ خوشی ہے کہ مفتی طارق مسعود بیٹھے ہیں، اسلام مکمل ضابطہ، قرآن کہتا ہے، قرآن میں کہیں فرقوں کی بات ہے؟ حضور کی23سالہ زندگی میں کہیں فرقوں کی بات ہے؟ بلکہ خلفاء راشدین، میں چیلنج کرتا ہوں جو حضرت ابوبکر، حضرت علی کے درمیان اختلاف کی بات کرتے ہیں میں پوچھتا ہوں بتا حضور کے دور میں کیا سب ایک مسجد میں نماز نہیں پڑھتے تھے؟ کیا خلفاء راشدین کے دور میں اکٹھے نمازیں نہیں پڑھتے تھے؟ اور میں آگے لے جاتا ہوں،61ہجری میں کربلا میں نواسہ رسول شہید ہوئے، ان کے خطبے کتابی شکل میں ہیں کہیں کسی مسلک کی بات نہیں ،بات ہے تو اللہ کی توحید ، اسلام ، قرآن کی ہے۔ آئیں اسی اصول کو لیکر چلیں، مشترکات کو لے کر چلیں۔

خدا گواہ ہے ہمارے بزرگان کا فتوی، سعودیہ، مصر کے علما ء نے آیت اللہ خامنہ ای کو لکھا انہوں نے فتوی دیا آیت اللہ سیستانی کا فتوی ہے کہ صحابہ کرام، اہل بیتِ اطہار، ازواجِ مطہرات کی توہین حرام ہے شرعاً۔ میں یہ دعوی کر رہا ہوں ،میں علامہ ساجد نقوی کا نمائندہ اور وائس پریذیڈنٹ ہوں، اعلان کرتا ہوں جو توہین کرتے ہیں وہ قابلِ مذمت ہے، وہ توہین امت میں انتشار کا سبب ہے اور ہم نے قرآن کے اس حکم پہ عمل کرنا ہے ”ان ہذہ امتکم ام واحد وانا ربکم فاعبدون” باتیں بہت ساری ہیں۔ میں صرف ایک جملے میں عرض کرتا ہوں ہمارے سر کا تاج ہیں، ہماری آنکھوں کا نور ہیں اہل بیتِ اطہار، صحابہ کرام، ازواجِ مطہرات، خدا کی قسم ہمارے دل میں کوئی کدورت نہیں ہے، اگر کوئی جذباتی آ کر صحابہ کرام اور اہل بیت کے نام پہ ہمیں لڑاتا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

میں ہاتھ دے رہا ہوں آپ کو آئیں، مل کر چلیں جناب عثمان بھائی کو کہوں گا کسی وقت یہاں نشست رکھیں، ہم آ جائیں گے ۔ بیشک ساری کمیٹی آئے نہ آئے میں آنے کیلئے تیار ہوں ان اپنے بچوں کیساتھ بیٹھوں گا۔ جو سوال بہت ساری غلط فہمیاں ہیں، یہ ماتم پتہ نہیں کیا ہے یہ فلاں، بہت سی چیزیں ہیں میں آپ کیساتھ بیٹھ کر گفتگو کروں گا انشا اللہ ہم توحید کے موضوع پہ، رسالت کے موضوع پہ، قرآن کے موضوع پہ، قیامت کے موضوع پہ، اہل بیت اور صحابہ کے موضوع پہ ہم اکٹھے ہیں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے یہ ہمارا مشترکہ عقیدہ ہے۔ آئیں دلوں سے کدورتیں اور انتشار و اختلاف نکالیں اور کامیابی کیساتھ آگے بڑھیں، اسی میں اسلام کی قوت ہے۔ قرآن جو مکمل ضابطہ حیاتِ انسانی ہے، بشری زندگی کیلئے مکمل ترین قانون ہے اور آئین ہے آئیں اس کو سامنے رکھیں، اس کے مطابق چلیں۔

مفتی صاحب ہمارے بڑے ہیں جس طرح یہاں آج خوبصورت گلدستہ سجایا ہے اور خوشبو انشا اللہ اس کی پوری دنیا میں اور پورے پاکستان میں بکھرے گی۔ میں سمجھتا ہوں اس کو لیکر ہم آگے بڑھیں گے بھرپور قوت کیساتھ۔ دل سے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں میرے عزیز بچوں، میرے اپنے شاگرد ہیں بیرون ملک بھی پڑھ رہے ہیں پاکستان میں بھی ہیں۔ جیسے مجھے وہ عزیز ہیں میں آپ کے مبارک چہروں کو دیکھ کے اسی طرح خوشی کا اظہار کر رہا ہوں۔ ہماری جان ہیں، ہمارے دل کے ٹکڑے ہیں۔ آگے بڑھیں اسلام کو پڑھیں اور اسلام کو پھیلائیں جو اسلام کا اصل پیغام ہے۔ انشا اللہ ایک جملہ اقبال کا علامہ صاحب مجھے کہہ رہے ہیں، آپ فرماتے ہیں ”اے گرفتارِ ابوبکر و علی ہوشیار باش” وہ اہل بیت ہیں وہ صحابہ کرام ہیں اور جملہ یہ کہوں گا کہ حضور کے دو بازو تھے، ایک اہل بیت تھے ایک صحابہ کرام تھے اگر ان میں ایک بھی نہ ہوتا اسلام آج نہ ہوتا۔ اسلام ہے تو اہل بیتِ اطہار اور صحابہ کرام کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔ اللہ انشا اللہ اس مشن کو لے کے آگے بڑھنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔

مولانا طاہر اشرفی صدر متحدہ علماء کونسل کا بیان
آپ ذرا اسے دیکھئے تو سہی ۔ پچھلے ایک ہفتے کے اندر آپ کوئی عرب اسلامی ملک، ایران اور پاکستان کس طرح خون بہہ رہا ہے اور کیا ہم یہ خون بہتا دیکھتے رہیں؟ بچے قتل ہوتے رہیں، ماؤں کے سامنے ڈرون آئیں اور چھوٹے چھوٹے بچے ان کی گود میں شہید ہو جائیں اور ہم کہیں نہیں نہیں ابھی مصلحتیں ابھی تو یہ ہوگا ۔علماء حق کے نام جنہوں نے حق کوببانگ دہل تسلیم کیا،

مصلحتوں کی ایک حد ہوتی ہے۔ آپ کا فیلڈ مارشل ایک ایسے شخص کا بیٹا ہے کہ جو قرآن و حدیث کی تعلیم دیتا ہے، جو اسکول ٹیچر تھا۔ اور یہ لوگ آج57اسلامی ملکوں میں ایک بادشاہ ہے جو حافظِ قرآن ہے اور ایک سپہ سالار ہے جو حافظِ قرآن ہے، زندگی کے36سال مولانا سمیع الحق شہید کے ساتھ گزارے۔ وہ بتایا کرتے تھے کہ آئین پاکستان پر پوری پوری رات، ایک ایک لائن پہ بحث ہوتی تھی۔ مفتی محمود، پروفیسر غفور احمد، مولانا شاہ احمد نورانی، مفتی جعفر حسین، یہ لوگ، مولانا عبدالحق، مولانا غلام غوث ہزاروی، واللہ العظیم یہ جو ہمارے اکابر تھے ان کی تقوی کی قسمیں فرشتے بھی کھاتے ہیں ۔ صرف اتنا بتا دوں کہ میرے پیر و مرشد حضرت دین پوری ، میں نے آخری ملاقات میں پوچھا کہ حضرت ہم یہ سنتے ہیں کہ آپ کو مولانا عبیداللہ سندھی نے کہا تھا کہ انگریزی تعلیم حاصل کریں، علی گڑھ جائیں، کہا نہیں کہا نہیں تھا میری انگلی پکڑ کر لیکر گئے تھے اور کہا تھا انگلش نہیں سیکھو گے تو انگریز کا مقابلہ کیسے کرو گے؟ تو جامعہ الرشید وہی کام کر رہی ہے جو مولانا عبیداللہ سندھی کا کام ہے، جو ہمارے اکابر کا کام ہے، جو شیخ الہند کا کام ہے اور حضرت مفتی صاحب ہمیں آپ پر فخر ہے، ہمیں آپ پر ناز ہے۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ اگست2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

پیر طریقت ڈاکٹر فدا محمد خلیفہ مولانا اشرف ،
پاکستان کے کون کونسے گدی نشین اور چوہدری انگریزوں کے مخبر تھے؟
شوہر نے بیوی کا حلالہ دوست سے کروایا دوست طلاق کے بجائے ہنی مون پر چلاگیا۔