پوسٹ تلاش کریں

مجھے خواب میں جنت کے دروازے پر باڑھ نظرآئی تو لوگ واپس جارہے تھے۔امام حسن وامام حسین جب آئے تودروازہ کھلا۔ حاجی عثمان کا عالیشان مکان تھا اور فرمایا کہ میں نے مریدوں کو اندر لانے کیلئے بھیجا۔

مجھے خواب میں جنت کے دروازے پر باڑھ نظرآئی تو لوگ واپس جارہے تھے۔امام حسن وامام حسین جب آئے تودروازہ کھلا۔ حاجی عثمان کا عالیشان مکان تھا اور فرمایا کہ میں نے مریدوں کو اندر لانے کیلئے بھیجا۔ اخبار: نوشتہ دیوار

مجھے خواب میں جنت کے دروازے پر باڑھ نظرآئی تو لوگ واپس جارہے تھے۔امام حسن وامام حسین جب آئے تودروازہ کھلا۔ حاجی عثمان کا عالیشان مکان تھا اور فرمایا کہ میں نے مریدوں کو اندر لانے کیلئے بھیجا۔

خلافت کیلئے علماء عتیق گیلانی سے تعاون کریںسید حسین مبارک فاضل دیوبند

میرے مرشدحاجی عثمان اکثر کہا کرتے تھے کہ میرے مرید افغانستان میں جہاد کررہے ہیں اور یہاں (مسجد الٰہیہ ،خانقاہ چشتیہ،مدرسہ محمد یہ کراچی) سے عالمی خلافت کیلئے تحریک اٹھے گی

عالمی تناظر میں مسلمانوں کی دگرگوں صورتحال پرانتہائی تشویش ہے۔ قرآن سے دوری امت مسلمہ کی زبوں حالی کی واحد وجہ ہے، سب سے بڑا جہاد قرآن کی روشنی میں امت کا اتحادہے

جب میں نے مولانا فقیرمحمد کو خواب سنایا تو اس نے کھڑے ہوکر مجھے گلے لگایا اور دیر تک روتے رہے۔اسوقت صوبائی وزیراوقاف مولانا سعیدالرحمن اور مفتی احمدالرحمن موقع پر موجود تھے

کراچی ( انٹرویو)فاضل دارالعلوم دیوبند بانی و سرپرستِ اعلیٰ جامعہ فاطمة الزہرہ لاشاری پاڑہ، علی اکبر شاہ گوٹھ ابراہیم حیدری ضلع ملیر کراچی مولانا سید حسین مبارک نے نمائندہ نوشتہ دیوارسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تناظر میں ملت اسلامیہ کی دگرگوں صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔ مسلمانوں کی قرآن سے دوری ہی امتِ مسلمہ کی زبوں حالی کی واحد وجہ ہے ، اسلئے امت متحد نہیں ہو سکتی۔ اس وقت سب سے بڑا جہاد امت مسلمہ کو قرآن کی تعلیمات کی روشنی میں متحد کرنا ہے۔ میرے پیر و مرشد حضرت حاجی محمد عثمان اکثر کہا کرتے تھے کہ میرے مرید افغانستان میں جہاد کر رہے ہیں اور یہاں (مسجد الٰہیہ) سے عالمی خلافت کیلئے تحریک اٹھے گی۔ اسی عالمی سوچ و فکر کی وجہ سے حاجی محمد عثمان کے خلاف سازش کی گئی اور مولانا فقیر محمد کے ذریعے خلافت واپس لی گئی۔

میں ان دنوں افغان روس جنگ کے حوالے سے پشاور پبی آفس میں تھا۔ سحری کے وقت سلسلے کے ذکر میں مصروف تھا۔ حافظ نور البشرنے پوچھا کہ کس سلسلے کا ذکر ہے؟۔ میں نے بتایا کہ حاجی محمد عثمان سے بیعت ہوں۔ حافظ نور البشر نے کہا کہ انکے خلاف فتویٰ ہے۔ مجھے بہت غصہ آیا۔ میں نے کہا کہ خلافت چھیننے کے حوالے سے انکے خلاف سازش ہے۔ میرے ساتھ کل چلو مولانا فقیر محمد سے ملوں گا پھر پوری دنیا کو ماننا پڑے گا کہ حاجی محمد عثمان حق پر ہیں۔ مگر دوسرے دن حافظ نور البشر پھسل گئے اور نہیں گئے۔

ایک اور عالم دین کو لیکر میں مولانا فقیر محمد کے ہاں پہنچا ۔ مولانا فقیر محمد کے بیٹے مولانا عبد الرحمن نے مجھے کمرے میں بٹھایا۔ وہاں مفتی احمد الرحمن (مہتمم جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن ) اور وفاقی وزیرِ اوقاف حافظ سعید صاحب دونوں سگے بھائی پیر صاحب کے پاس حاضری دینے آئے تھے۔ کچھ دیر بعد مولانا فقیر محمد تشریف لائے، ان کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ نے حاجی محمد عثمان کو بغیر بیعت کے خلافت کیسے دی؟۔ تو فرمایا کہ میں مدینے میں تھا تو نبی کریم ۖ نے ”ورود”کے ذریعے حکم دیامگر میں نے توجہ نہیں دی ۔ دوسری مرتبہ ”ورود”ہوا اور مجھے تاکید کے ساتھ کہا گیا کہ حاجی محمد عثمان کو خلافت دو۔ پھر ”ورود”کی وجہ سے حاجی محمد عثمان کو خلافت دی ۔ میں نے دریافت کیا کہ خلافت واپس لی ہے تو کیا آپ کو ”ورود”ہوا؟۔ انہوں نے کہا کہ نہیں۔ مفتی احمد الرحمن، مفتی رشید لدھیانوی اور مفتی سبحان محمود نے فتوی دیا تو میں نے خلافت واپس لی۔ میں نے سوال کیا کہ کیا میں ان سے بیعت ختم کر دوں؟۔

میں نے انہیں بتایا کہ میں نے دورہ حدیث پڑھا اور پڑھایا تو اس وقت تک نبی کریم ۖ کی خواب میں زیارت نہیں ہوئی مگر جب حاجی محمد عثمان سے بیعت ہوا تو متعدد مرتبہ نبی کریم ۖ کی زیارت نصیب ہوئی۔ پھر آپ نے ان لا علم اورناسمجھ کے کہنے پر کیسے عمل کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ آپ بیعت رہیے فتوی ظاہری چلتا ہے مگر باطنی معاملات اللہ اور روحانیت کیساتھ ہیں آپ بیعت ختم نہ کریں۔

اس وقت حاجی محمد عثمان حیات تھے۔ میں نے مولانا فقیر محمد کو اپنا خواب سنایا کہ میں نے دیکھا کہ ساری خلقت جنت کی طرف رواں دواں ہے میں بھی جا رہا ہوں مگر آگے دیکھا کہ جنت کا دروازہ بند ہے۔ دیوار اور کانٹے دار باڑ ھ دیکھ کر لوگ واپس آ رہے ہیں۔ میں بند دروازے پر پہنچا تو اندر سے امام حسن و امام حسین ،نمودار ہوئے تو تمام دروازے اور دیواریں ختم ہو گئیں۔ اندر بہت سارے عالیشان مقام دیکھے ۔ ایک بہت زیادہ عالی شان مقام میں حضرت حاجی محمد عثمان آرام کر رہے ہیں میری حاجی محمد عثمان سے بات ہوئی تو فرمایا کہ آپ لوگ آ نہیں پا رہے تھے میں نے انہیں مریدین کو لینے بھیجا۔ یہ خواب میں نے فقیر محمد کو سنایا تو انہوں نے کھڑے ہو کر مجھے گلے لگایا اور بہت دیر تک روتے رہے۔

سید عتیق الرحمن گیلانی کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حاجی محمد عثمان کے قول کے مطابق ان کے مریدوں میں قابل ترین اور ممتاز شخصیت سید عتیق الرحمن گیلانی ہیں۔ آپ عالمی خلافت کے قیام کی جو کوششیں کر رہے ہیں وہ زبردست ہیں۔ علما کرام ان کے مشن میں تعاون اور عملی کردار ادا کریں۔ میں سید عتیق الرحمن گیلانی دامت برکاتہم العالیہ کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور ان کے ساتھ ہوں۔

تبصرہ :عتیق الرحمان گیلانی
مولانا فقیرمحمد نے27رمضان کو مسجد نبویۖ میں مرشدکا مرشد قرار دیا۔ پھر خلافت واپس لی تھی جس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ مفتی احمدالرحمن وغیرہ نے کہا کہ مشورہ سے شرعاً خلافت واپس نہیں لی جاسکتی تو لیٹرپیڈپرلکھا کہ خلافت قائم دائم ہے اور پھر اسی لیٹر پیڈ پر انہی علماء نے مشورہ دیا کہ” وہ خلافت واپس لو”۔

ہوائے بیاباں سے ہوتی ہے کاری جواں مرد کی ضربت غازیانہ
حمام و کبوتر کا بھوکا نہیں میں کہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ
جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
یہ پورب یہ چچھم چکوروں کی دنیا مرا نیلگوں آسماں بیکرانہ
پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں کہ شاہیں بناتا نہیںآشیانہ
ــــــــــ

منہاج الشریعت سراج الطریقت معراج ھٰذہ الامت حاجی محمد عثمان

کلما اغلق الناس بابًا فی وجھی
فتح اللہ لی بابًا لم اکن اراہ
وکلما خذلنی من ظننتہ سندًا
کان اللہ اقرب الیَّ من انفاسی
فعرفت ان القلب الذی یسکنہ اللہ
لاتھزمہ الخیبات

” جب بھی لوگوں نے میرا دروازہ بند کیا تواللہ نے میرے لئے ایسا دروازہ کھولا جومیں نے نہیں دیکھا جب بھی مجھے دھوکہ دیا جس کو سہارا سمجھا تو اللہ ہوگیامیرے لئے میری سانسوں سے زیادہ قریب ۔پس میں جان گیا کہ وہ دل جس میں اللہ کی سکونت ہوتو اس کو مایوسیاں کبھی شکست نہیں دے سکتی ہیں”۔

حاجی عثمان شاہ ولی اللہ کے فک النظام کا عملی نمونہ تھے اور دیوبندی حیاتی مماتی ، اہل حدیث، بریلوی اورشیعہ تک بیعت تھے۔ISIاور آرمی چیف جنرل ضیاء الدین، کورکمانڈر نصیر اختر کے علاوہ فوجی پولیس افسران،مفتی تقی عثمانی کے اساتذہ مولانا عبدالحق ،مولانا اشفاق ، مدینہ وشام کے عرب بیعت تھے لیکن اب تبلیغی جماعت بھی تقسیم ہے اور ایک افراتفری کی فضا ہے۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ اکتوبر2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

نوشتہ دیوار شمارہ اکتوبر 2026
سورہ یٰسین قرآن کا دل ہے
عبداللہ محض ومحمد نفس زکیہ پر شیخ حسن جابری کی انتہائی سخت تنقید اپنی شیعہ ذہنیت سے؟