پوسٹ تلاش کریں

بحری قذاقوںکی تحویل میں یاسرکی فریاد

بحری قذاقوںکی تحویل میں یاسرکی فریاد اخبار: نوشتہ دیوار

کراچی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے ہاں بحری قذاقوں کے ہاتھوں اغواء یاسر کی بیوی اور دیگر مغویاں کی بیگمات نے اپنی آواز اصحاب اقتدار تک پہنچائی کہ اگر بروقت مدد نہیں کی تو رابطہ بھی ختم ہوسکتا ہے اور پینے کا پانی بھی ختم ہے۔

انہوں نے حافظ نعیم صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی آواز کو اٹھانے میں ان کی بھرپور مدد کی۔ بہت بڑا المیہ ہے کہ جہاں جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی موجودگی میں بھی یہ ماجراء ختم نہیں ہوتا کہ بحری قذاق لوگوں کو یرغمال بنالیتے ہیں ۔

پاکستان عالم اسلام اور عالم انسانیت کے تعاون سے بحریہ اور فضائیہ کی ایک ایسی پاک فورس تیار کرے جسکا کام دنیا بھر کے مظلوموں کو ظالم قذاقوں سے تحفظ فراہم کرنا ہو۔

فیلڈ مارشل ، وزیراعظم ، صدر مملکت، وزیر خارجہ، وزیراعلیٰ سندھ مغویاں کو جلد سے جلد اپنے پیاروں تک پہنچانے میں کار کردگی دکھائیں اور محلہ ، شہر، تحصیل ، صوبہ اور ملک کی سطح پر بے حس طبقہ دوسروں پر زبان چلانے اور ہاتھ اٹھانے کے بجائے اپنا فرض ادا کرے اور نظام کو پرامن طریقے سے بدلنے کی کوشش کرے۔ اللہ نے فرمایا کہ

”اللہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خودکو نہیں بدلتے”۔ (سورہ رعد)۔

حرکت میں برکت ہے اور سبھی کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنے کیلئے متحرک ہونا ہی پڑے گا۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ جون2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

ریشما سوات لاپتہ
بحری قذاقوںکی تحویل میں یاسرکی فریاد
آفریدی محسود قبائل جرگہ میں تنازعہ کا حل