چین نے پاکستان و افغانستان کی صلح کرادی: پاکستان نے چین و بھارت کی صلح کرادی تو امام بن جائیگا
جون 11, 2025

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیا کہ 30سال ہم نے مغرب کیلئے شدت پسند مذہبی اور جہادی تنظیموں کو پالا اور مفتی نظام الدین شامزئی شہید کے حوالہ سے حامد میر نے روزنامہ اوصاف اسلام آباد کے ادریہ میں لکھا تھا: ”واشنگٹن سے براستہ رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ جہادی تنظیم کو پیسہ آرہاہے ،اگر یہ باز نہ آئے تو ان کا بھانڈہ چوراہے کے بیچ پھوڑ دوں گا”۔
پاکستان نے نہ صرف بھارت کو شکست دی بلکہ سارا دفاعی نظام جام کرکے سب سے اچھا کام یہ کیا کہ بغیرکسی مفاد اور دباؤ کے جنگ بھی بند کردی۔ پاکستان چاہتاتوگڈ وبیڈ طالبان شریک ہوتے۔ TTPنے جنگ بندی کا اعلان کیا۔ سکھ، مسلمان، اقلیتی برادری اور مودی کی غلط پالسیوں سے تنگ کانگریس اور دوسری جماعتیں بھی خوش ہوتیں لیکن ایک پڑوسی ملک کو تباہ کرنے کا کوئی فائدہ پاکستان کو نہیں تھا۔ عالمی قوتیں بھارت میں گھس جاتیں۔ چین نے طالبان و پاکستان کی صلح کرائی تو پاکستان کو چاہیے کہ بغیر کسی دیر کے بھارت اور چین میں صلح کرائے۔ لڑتے ہم ہیں اور عرب پر اسلحہ امریکہ بیچتا ہے؟۔ چین، بھارت اور پاکستان یوکرین و روس کی بھی صلح کرادیں۔شرقی روایات کی پاسدار قومیں ہی دنیا کو امن وامان کا گہوارہ اور تیسری جنگ سے بچاسکتی ہیں۔ پاکستان دنیا کا پرامن مستقبل ہے۔
اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ جون 2025
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ