حضرت اُم ہانی کو اپنے مشرک شوہر سے سچی محبت تھی۔
فروری 26, 2024
حضرت اُم ہانی کو اپنے مشرک شوہر سے سچی محبت تھی۔
مسلم دھرم کو چھوڑ کر ہم نے ہندو دھرم کو اپنایا ہے۔پوجا پاٹ بھی کرنے لگے۔ (ہندو تو ایسا نہیں کرتا ہے کہ مسلمان ہے تو دھرم چینج کرے پھر آپ نے ایسا کیوں کیا؟۔ اینکر پرسن)۔ وہ میرا دھرم چینج کروایا (انہوں نے کیسے کروایا؟۔ اینکر پرسن)۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ گنگا نہاکر آئے گا اس کے بعد ہمیں سوگر پھر کبھی نہیں پلایا ہے۔ ہم نے کہا جو بھی آپ بولو گے وہ کریں گے کیونکہ ہم آپ سے سچا پیار کرتے ہیں۔ اس نے بہت کچھ کروایا پوجا پاٹ بہت سی جگہوں پر لے کر گیا۔ گنگا اشنان کروایا گنگا جی میں بھی درشن کروایا پھر بابا دھام بھی لے کر گیا ۔ میرے ہاتھ سے کوئی بھی گھر میں کھانا نہیں کھاتا تھا۔ ہم کو کھانا رکھ کر الگ دیا جاتا تھاایک پلیٹ میں۔
تبصرہ نوشتہ دیوار
سچی محبت اور عشق انسان کی مجبوری ہوتی ہے۔ حضرت علی کی ہمشیرہ حضرت اُم ہانی اولین مسلمانوں میں سے تھیں لیکن انہوں نے ہجرت نہیں کی تھی۔ اور اپنے مشرک شوہر سے سچی محبت تھی۔ اگر قرآنی آیت اور سنت سے اس واقعہ کو منبر و محراب ، اخبارات اور کتابوں میں لکھ دیا جاتا تو شیعہ سنی مسالک اعتدال پر آجاتے۔ مسلمانوں نے اگر ہندو خواتین سے کبھی شادی کی ہے اور خواتین نے اپنا مذہب تبدیل کیا تو اس کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا ہے کمی نہیں آئی ۔ لیکن ہندوؤں کے اس روئیے کے سبب بھی لوگوں نے ہندو مذہب قبول نہیں کیا اس پہلو پر بھی غور کریں
اخبار نوشتہ دیوار کراچی،الیکشن شمارہ فروری2024
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ