Nature of problem of Baitul Muqaddas one who is companion of USA, Israel and Saudia he is considered believed to be traitor. Huda Bhurgri speech. - ضربِ حق

پوسٹ تلاش کریں

Nature of problem of Baitul Muqaddas one who is companion of USA, Israel and Saudia he is considered believed to be traitor. Huda Bhurgri speech.

Nature of problem of Baitul Muqaddas one who is companion of USA, Israel and Saudia he is considered believed to be traitor. Huda Bhurgri speech. اخبار: نوشتہ دیوار

Keywords: Huda Bhurgri , Baitul Muqaddas, Afghan War, Afghan Jihad, Taliban, Women Rights

فلسطین میں ہونے والے ظلم کے خلاف بات کریں افغانستان میں ہونے والے ظلم……. ہدیٰ بھرگڑی

جب کسی گورے کا قتل ہو اگر کوئی گوری ماں کا بچہ مرے تو وہ قتل ہے کیا فلسطینی عورت کے بچے بچے نہیں ہوتے۔ کیا فلسطینیوں کے گھر گھر نہیں ہوتے۔ کیا فلسطینیوں کے لوگ انسان نہیں ہوتے۔ یہ جو پورے کا پورا بحران ہے یہ جو ایمپیریلسٹ نظام ہے اس نظام کا خاتمہ صرف اور صرف تب ہوگا جب ہم صرف فلسطین کے مسئلے پر نہیں بلکہ افغانستان میں ہونے والے اس ظلم کے خلاف بھی بات کریں۔ ہم برما میں ہونے والے ظلم کے خلاف بھی بات کریں۔ ہم کشمیر میں بھی ہونے والے ظلم کے خلاف بات کریں۔ ہم ان تمام مظالم کی بات کریں جوکہ شام میں ہوئے جو کہ عراق میں ہوئے جو کہ یمن میں ہورہے ہیں۔ جب گھر ٹوٹتا ہے جب گھروں سے جنازے اٹھتے ہیں جب عیدوں کے دن عید کی نماز کے بجائے جنازہ کی نمازیں پڑھنی ہوتی ہیں تب دلوں سے یہ آواز نہیں نکلتی کس کا کیا مذہب تھا۔ تب صرف یہ آواز نکلتی ہے کہ کیا یہ انسان تھے کہ نہیں تھے۔ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی طرف سے خصوصا پاکستان کی عورت آج کھڑی ہے آج فلسطینی بہنوں کے ساتھ شامی بہنوں کے ساتھ عراقی بہنوں کے ساتھ۔ افغانستانی بہنوں کے ساتھ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ ہم عورتوں کے جسموں کو استعمال کیا جاتا ہے ایک (collateral damage) سمجھ کر عورتوں کو استعمال کیا جاتا ہے ایک ڈیموکریٹک تھریٹ سمجھ کر۔ کئی عورتیں آج بھی اسرائیل میں ایسی ہیں جن کے مس کیرج ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کو پانی نہیں ملتا کیونکہ ان کو میڈیکل کی سہولتیں نہیں ملتیں۔ کیونکہ ان کو لیبر کے دوران اسرائیلی چیک پوسٹوں کے پاس کئی کئی گھنٹے انتظار کرایا جاتا ہے تاکہ ان کی نسلیں تباہ ہوجائیں۔ ہم اس اشو کو ایک فیمنسٹ اشو سمجھتے ہیں اور ہم اس جدوجہد کو ایک فیمنسٹ جدوجہد سمجھتے ہیں۔ آپ سب میرے ساتھ اس نعرے کا جواب دیں گے۔ ہمیں اس دور کے اندر یہ یاد رکھنا ہوگا کہ غداری کس نے کی ہمارے ساتھ۔ کون ہے جو ہمارے ساتھ نہیں کھڑا۔ ہم آج بات کریں کہ ان غداروں کی۔ امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔ اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔ سعودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔

www.zarbehaq.com www.zarbehaq.tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

مولانا فضل الرحمن کو حقائق کے مفید مشورے
حکومت وریاستIMFسے قرضہ لینے کے بجائے بیرون ملک لوٹ ماراثاثہ جات کو بیچے
ملک کا سیاسی استحکام معاشی استحکام سے وابستہ ہے لیکن سیاسی پھنے خان نہیں سمجھ سکتے ہیں؟