پوسٹ تلاش کریں

قرآن پاک کی عظمت

قرآن پاک کی عظمت اخبار: نوشتہ دیوار

قرآن پاک کی عظمت
قرآن پاک کی عظمت اور طاقت ویڈیو میں دیکھیں۔ شاہ عبد العزیز فرزند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے حوالے سے مولانا قاری اکرام الحق پشتو اور اردو زبان کے ملے جلے الفاظ میں یہ واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک پادری نے شاہ عبد العزیز سے کہا کہ تمہاری مسجد خستہ حال ہے ، ہمارا گرجا عالیشان ہے مندر اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہیں بھی عالیشان ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ تمہارا خدا اور مذہب جھوٹا ہے ۔ شاہ عبد العزیز نے کہا کہ اس کا جواب میں لوگوں کے مجمع میں دوں گا۔ ہزاروں لاکھوں لوگ مختلف مذاہب کے جمع ہوگئے تو شاہ عبد العزیز نے آیت پڑھی کہ اگر اس قرآن کو ہم پہاڑوں پر نازل کرتے تو وہ خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتے ، آیت کا پڑھنا تھا کہ پادری کا گرجا ٹکڑے ٹکڑے ہوکر زمین پر گرا۔ باقی لوگوں نے ہاتھ جوڑے کہ خدا کیلئے بس کرو۔ شاہ عبد العزیز نے کہا کہ اتنے عرصے سے ہماری مسجد قرآن کی طاقت کو برداشت کررہی ہے جبکہ تمہارا گرجا برداشت نہ کرسکا۔ قاری صاحب نے ہندوستان اور لندن وغیرہ کے چکر بھی لگائے ہیں اور کہا کہ یہ واقعہ تاریخ میں موجود ہے آدھا مجمع مسلمان ہوگیا جس میں لاکھوں لوگ تھے۔

اخبار نوشتہ دیوار کراچی،الیکشن شمارہ فروری2024
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

نماز تراویح پرمفتی منیر شاکر، مولانا ادریس اور علماء کے درمیان اختلاف حقائق کے تناظرمیں
پاکستان میں علماء دیوبند اور مفتی منیر شاکر کے درمیان متنازعہ معاملات کا بہترین حل کیا ہے؟
عورت مارچ کیلئے ایک تجویز